یکشنبه 17/نوامبر/2024

بھوک ہڑتال

قابض حکام کی جانب سے اسیران سے یکجہتی کے اجتماعات کی راہ میں رکاوٹیں

قابض اسرائیلی حکام نے ہفتے کے روز بیت المقدس سے تعلق رکھنے والے اسیران کے عزیز واقارب کی جانب سے شیخ جراح میں انٹرنیشنل کمیٹی برائے ریڈ کراس کے دفتر کے احاطے میں بھوک ہڑتالی اسیران سے اظہار یکجہتی کے لئے دھرنے کا اہتمام کرنے سے روک دیا۔

فلسطینی اسیران کی اجتماعی بھوک ہڑتال 19ویں دن میں داخل

اسرائیلی جیل میں مقید فلسطینی اسیران اسرائیلی جیل سروس سے اپنے حقوق کی جنگ کے لئے مسلسل 19 ویں دن بھی "آزادی اور وقار" بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں۔

اسیران کو زبردستی کھانا کھلانے پر عالمی ادارہ صحت سے مداخلت کا مطالبہ

فلسطینی اسیران و سابق اسیران کے جملہ امور کے ذمہ دار کمشن کے سربراہ عیسیٰ قراق اور فلسطینی اسیران سوسائٹی کے سربراہ قدورہ فارس نے بین الاقوامی تنظیم WHO سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کی جانب سے بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی اسیران کو زبردستی کھانا کھلانے سے روکنے کے لئے مداخلت کرے۔

فلسطینی اسیران کی بھوک ہڑتال کا 18 واں دن، کئی نڈھال

اسرائیلی جیلوں میں اپنے حقوق کے لیے بہ طور احتجاج 17 اپریل سے بھوک ہڑتال کرنے والے اسیران کی تعداد 1800 تک پہنچ گئی ہے جب کہ 1500 اسیران اپنی بھوک ہڑتال کے آج 18 روز مکمل ہوچکے ہیں۔

بھوک ہڑتالی فلسطینی اسیران کو زبردستی خوراک دیے جانے کا خدشہ

فلسطین میں انسانی حقوق کے کارکنوں اور طبی اداروں سے وابستہ شخصیات نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیلی انتظامیہ بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی قیدیوں کو زبردستی خوراک دینے کی کوشش کرسکتی ہے۔

اسرائیلی زندانوں میں 1500 فلسطینی اسیران کی بھوک ہڑتال جاری

اسرائیلی جیلوں میں پابند سلاسل 1500 فلسطینی اسیران کی اجتماعی بھوک ہڑتال آج 12 ویں روز میں جاری ہے۔ دوسری جانب مشکلات کے باوجود اسیران پرعزم ہیں اور بھوک ہڑتا تحریک کو منطقی انجام تک پہنچانے تک خالی پیٹ کی جنگ جاری رکھنا چاہتے ہیں۔

اسرائیلی زندانوں میں فلسطینی اسیران کی بھوک ہڑتال کے10 روز

اسرائیلی جیلوں میں پابند سلاسل 1500 فلسطینی اسیران کی اجتماعی بھوک ہڑتال آج 10 روز میں جاری ہے۔ دوسری جانب مشکلات کے باوجود اسیران پرعزم ہیں اور بھوک ہڑتا تحریک کو منطقی انجام تک پہنچانے تک خالی پیٹ کی جنگ جاری رکھنا چاہتے ہیں۔

’ریمون‘ ’مجد‘ جیلوں کے60 فلسطینی اسیران بھوک ہڑتال میں شامل

اسرائیلی جیلوں’ریمون‘ اور ’مجد‘ میں پابند سلاسل مزید 60 فلسطینی شہریوں نے اجتماعی طور پر بھوک ہڑتال شروع کی ہے۔

فلسطینی اسیرات نے بھی بھوک ہڑتال کی دھمکی دے دی

اسرائیلی جیلوں میں قید ڈیڑھ ہزار فلسطینی شہریوں کی اجتماعی بھوک ہڑتال جاری ہے۔ دوسری جانب ’ھشارون‘ جیل میں قید فلسطینی اسیرات نے بھی اجتماعی بھوک ہڑتال کا حصہ بننے کی دھمکی دی ہے۔

بھوک ہڑتال اسیران سے وکلاء کی ملاقات پر پابندی عاید

فلسطینی محکمہ امور اسیران کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایاگیا ہے کہ صہیونی جیل انتظامیہ نے بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی اسیران سے ان کے وکلاء کو ملنے پر پابندی عاید کردی ہے۔