یکشنبه 17/نوامبر/2024

بھوک ہڑتال

اسیران کی اجتماعی بھوک ہڑتال کا باوقار اختتام اتحاد کا ثمر ہے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے اکتالیس روز تک مسلسل بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی اسیران اور پوری قوم کو ہڑتال کے باعزت اختتام پر مبارک باد پیش کی ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ اسیران نے اپنی اجتماعی بھوک ہڑتال کے ذریعے دشمن سے اپنے مطالبات منوالیے ہیں۔ ایسا صرف اسیران کی صفوں اتحاد اور یکجہتی کی بناء پر ممکن ہوا ہے۔

اسیران کی بھوک ہڑتال کے39 دن،اسپتال مریضوں سے بھر گئے

اسرائیلی جیلوں میں 17 اپریل سے مسلسل بھوک ہڑتال کرنےوالے فلسطینی اسیران کی ہڑتال کو آج 39 دن ہوگئے ہیں۔ دوسری جانب بھوک ہڑتالی اسیران نے اسرائیلی ہٹ دھرمی کا پورے عزم کے ساتھ مقابلہ کرنے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ مزید احتجاجی حربے استعمال کرنے کی تیاری کررہے ہیں۔ اسیران کی طرف سے کہا گیا ہے کہ اگر ان کے مطالبات پورے نہیں کیے جاتے تو وہ پانی پینا اور نمک کا استعمال کرنا بھی چھوڑ دیں گے۔

دو ہزار فلسطینی اسیران کی اجتماعی بھوک ہڑتال 37 ویں روز جاری

اسرائیلی جیلوں میں پابند سلاسل دو ہزارسے زاید فلسطینی اسیران کی اجتماعی بھوک ہڑتال آج 37 روز میں جاری ہے۔ بھوک ہڑتالی اسیران نے تمام تر مشکلات اور صحت کی صعوبتوں کے باوجود صہیونی انتظامیہ کے ساتھ مفاہمت سے انکار کردیا ہے۔ اسیران کا کہنا ہے کہ وہ اپنے جائز مطالبات پورے ہونے تک بھوک ہڑتال جاری رکھیں گے، چاہے انہیں کئی ماہ تک بھوک ہڑتال کیوں نہ کرنا پڑے۔

اسیران سے یکجہتی، فلسطین بھر میں شٹر ڈاؤن، پہیہ جام ہڑتال

اسرائیلی جیلوں میں گذشتہ 36 روز سے اپنے آئینی حقوق کے حصول کے لیے مسلسل بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی اسیران کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے آج سوموار کو ملک بھر میں پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جا رہی ہے۔

اسیران کی بھوک ہڑتال 33 ویں روز بھی جاری، ملک بھر میں نفیرعام

اسرائیلی جیلوں میں اپنے بنیادی حقوق کی حمایت میں فلسطینی اسیران کی اجتماعی بھوک ہڑتال آج 33 ویں روز میں جاری ہے۔ دوسری جانب فلسطین بھر میں آج اسیران کی جماعت میں ’نفیر عام‘ اور یوم الغضب منایا جا رہا ہے۔

فلسطینی اسیران کی اجتماعی بھوک ہڑتال کا ایک ماہ مکمل!

اسرائیلی جیلوں میں 17 اپریل سے مسلسل بھوک ہڑتال کرنےوالے فلسطینی اسیران کی ہڑتال کو آج ایک ماہ مکمل ہوگیا ہے۔ آج سے اسیران کی بھوک ہڑتال دوسرے مہینے میں داخل ہو رہی ہے۔ صحت کی خرابی کے باوجود تمام بھوک ہڑتالی اسیران پرعزم ہیں جب کہ دوسری طرف صہیونی ریاست اور جیل انتظامیہ کی ہٹ دھرمی میں اضافہ ہوگیا ہے۔

مسلسل بھوک ہڑتال کے 26 روز، فلسطینی اسیران مطالبات پرقائم

اسرائیلی زندانوں میں پابند سلاسل دو ہزار سے زاید فلسطینی قیدیوں کی مسلسل بھوک ہڑتال آج 26 روز میں جاری ہے۔ اسیران کا کہنا ہے کہ ’عزت اور آزادی‘ کے عنوان سے جاری خالی پیٹ کی جنگ منطقی انجام تک جاری رکھی جائے گی۔ جب تک بھوک ہڑتالی اسیران کے مطالبات پورے نہیں ہوتے اس وقت تک بھوک ہڑتال جاری رہے گی۔

اسرائیلی انتظامیہ کا نقب جیل میں بھوک ہڑتالی قیدیوں سے جارحانہ سلوک

میڈیا کمیٹی برائے بھوک ہڑتالی اسیران کا کہنا ہے کہ فلسطینی اسیران سوسائٹی کے وکیل خالد مہاجنہ نے نقب جیل میں مقید دو اسیران سے ملاقات کی ہے۔

‘مروان البرغوثی کی ہڑتال ختم کرنے سے متعلق خبر جھوٹی ہے’

قومی کمیٹی برائے بھوک ہڑتالی اسیران نے اسرائیلی جیل سروس کی جانب سے تحریک الفتح کے اسیر رہنما مروان البرغوثی کے بھوک ہڑتال کو ختم کرنے کے اعلان کی ویڈیو کو جعلی قرار دے دیا ہے۔

اسیران کی حمایت میں ھلال احمر کے دفاتر کے باہر دھرنوں کا مطالبہ

اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینی اسیران کی جانب سے اپنے بنیادی حقوق کی فراہمی کے لئے "آزادی اور وقار" بھوک ہڑتال کے 22 دن مکمل ہوچکے ہیں۔​