جمعه 15/نوامبر/2024

بھوک ہڑتال

اسرائیلی جیل میں 115 سے زائد کی بھوک ہڑتال چوتھے دن میں داخل

ایک سو سے زائد فلسطینی قیدیوں اجتماعی بھوک ہڑتال چوتھے روز میں داخل ہو گئی ہے۔ اسرائیلی جیل میں قید ان فلسطینیوں نے ان دو نظربند ساتھیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے ہفتے کے روز بھوک ہڑتال شروع کی ہے جو تقریبا چارماہ سے بھوک ہڑتال پر ہیں۔

فلسطینی قیدیوں کی بڑی تعداد نے ہفتے کے روز سے بھوک ہڑتال شروع کر دی

اسرائیلی جیلوں میں قید کیے گئے فلسطینیوں میں سے درجنوں فلسطینیوں نے ہفتے کے روز سے بھوک ہڑتال شروع کر دی ہے۔ یہ ان معنوں میں ایک غیر معمولی بھوک ہڑتال ہے کہ ان درجنوں قیدیوں نے اپنے کسی مطالبے کے بجائے پہلے سے بھوک ہڑتال پر موجود دو فلسطینی نظر بندوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے شروع کی ہے۔

اسرائیلی عدالتی نظام کے خلاف نظر بند فلسطینیوں کی بھوک ہڑتال جاری

اسرائیلی جیلوں میں بلا جواز طویل نظربندی کاٹنے والے فلسطینیوں میں سے دو کی بھوک ہرٹال عید الاضحی پر بھی جاری رہی۔ ان میں رائد رایان اور خلیل الواودہ نمایاں ہیں ۔ 27 سالہ رائد رایان کی بھوک ہڑتال چوتھے ماہ میں داخل ہوچکی ہے۔

فلسطینی قیدی کا پھر سے بھوک ہڑتال کا اعلان

فلسطینی قیدی العواودہ نے ہفتے کے روز پھر سے اپنی بھوک ہڑتال شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دوبارہ بھوک ہڑتال کی وجہ اسرائیلی قابض اتھارٹی کی وعدہ خلافی بنی ہے۔ اسرائیلی جیل میں بارہ سال قید کاٹنے والے العواودہ نے پچھلے ماہ 21 جون 2022 کو اس یقین دہانی پر اپنی طویل بھوک ہڑتال ختم کی تھی کہ انہیں مزید نظر بند نہیں رکھا جائے گا اور رہائی دے دی جائے گی۔

نظر بند فلسطینی کی 111 دن بعد بھوک ہڑتال ختم

قابض اسرائیلی اتھارٹی کی طرف سے طویل عرصے سے بلا جواز نظربند کیے گئے فلسطینی نے ایک سو گیارہ دن تک بھوک ہڑتال کرنے کے بعد ختم کر دی۔ بھوک ہڑتال ختم کرنے کا اعلان قابض اتھارٹی کی طرف سے جلد رہائی کی یقین دہانی پر کیا گیا ہے۔

بلا جواز طویل نظربندی کیخلاف فلسطینی قیدیوں کی بھوک ہڑتال جاری

اسرائیل کی طرف سے ناجائز طور پر نظر بند کیے گئے فلسطینیوں میں سے دو خلیل عواودہ اور رائد ریان کی جیل میں بھوک پڑتال جاری ہے۔ دونوں کی اس بھوک ہڑتال کو شروع ہوئے بالترتیب ایک سو آٹھ اور تہتردن ہو چکے ہیں۔ ان دونوں کو اسرئیلی قابض اتھارٹی نے بغیر کسی مقدمے اور عدالتی ٹرائل کے مسلسل جیل میں نظر بند کر رکھا ہے۔

اسرائیلی جیل میں نظر بند فلسطینی کی بھوک ہڑتال 96 واں روز

اسرائیلی جیل میں قید کے دوران بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی قیدی خلیل عوادہ کی صحت بری طرح گر گئی ہے ۔ ان کی بھوک ہڑتال کو 96 دن گذر چکے ہیں۔ وہ جسمانی طور پر لاغر ہو گئے ہیں مگر عزم پہلے سے بھی مضبوط ہے۔

دو مزید فلسطینیوں کی دوران حراست بھوک ہڑتال

دو مزید فلسطینی حراستی قیدیوں نے اسرائیل کے خلاف بھوک ہڑتال کر دی ہے۔

انتظامی حراستی قیدیوں کی بھوک ہڑتال کا 141 واں دن

انتظامی حراست میں رکھے گئے فلسطینیوں نے قابض اسرائیلی عدالتوں کا بائیکاٹ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے ان عدالتوں کے خلاف اجتماعی بھوک ہڑتال کر رکھی ہے۔ ان کی بھوک ہڑتال کا مسلسل 141 واں دن تھا جب یہ اعلان سامنے آیا۔ مزید دو فلسطینیوں نے بھوک ہڑتال کر دی ہے۔ اس طرح جیلوں میں موجود ان فلسطینیوں کی تعداد 600 کے قریب ہو گئی ہے۔

بھوک ہڑتالی فلسطینی خلیل عواودہ کی حالت نازک، اسپتال منتقل

خنظلہ مرکز برائے امور اسیران جمعرات شام کو بتایا کہ قابض حکام نے بھوک ہڑتال کرنے والے خلیل عواودہ کو "عوفر" جیل سے رملہ جیل کے کلینک میں منتقل کر دیا ہے۔