شنبه 16/نوامبر/2024

بھوک ہڑتال

بھوک ہڑتال روکنے کے بدلے فلسطینی اسیران کے چار اصولی مطالبات

اسرائیلی زندانوں میں پابند سلاسل فلسطینی شہریوں نے آج اتوار 7 اپریل 2019ء کو 'الکرامہ2' تحریک کے تحت 'فدائی' کے عنوان سے بھوک ہڑتال شروع کی ہے۔ اس میں ابتدائی طور پر 30 فلسطینی اسیران نے بھوک ہڑتال شروع کی ہے۔ دوسرے مرحلے میں اس تحریک میں مزید سیکڑوں قیدیوں کی شمولیت کا امکان ہے۔

اسرائیلی عقوبت خانوں میں پابند سلاسل 6 فلسطینیوں کی بھوک ہڑتال

اسرائیلی زندانوں میں قید چھ فلسطینیوں نے صہیونی ریاست کے مظالم اور انتقامی حربوں کے خلاف مسلسل بھوک ہڑتال جاری رکھی ہوئی ہے۔ ان تمام فلسطینیوں نے انتظامی قید کے خلاف بھوک ہڑتال شروع کر رکھی ہے۔

فلسطینی اتھارٹی کی انتقامی سیاست کے خلاف غزہ کے زخمیوں کی بھوک ہڑتال

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی اسرائیلی فوج کی کارروائیوں میں زخمی ہونے والے فلسطینیوں کےعلاج معالجے اور خاندان کی کفالت کے لیے ملنےوالی امدادی رقم بند کیے جانے خلاف زخمیوں نے مسلسل 13 دن سے فلسطینی اتھارٹی کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال جاری رکھی ہوئی ہے۔

انتظامی قید میں توسیع کے خلاف بہ طور احتجاج فلسطینی کی بھوک ہڑتال

اسرائیلی جیل میں انتظامی حراست کے تحت پابند سلاسل ایک فلسطینی قیدی نے قید میں تجدید کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال شروع کی ہے۔

تشدد کا نشانہ بننے والے صحافی کی فلسطینی اتھارٹی کی جیل میں‌بھوک ہڑتال

فلسطینی اتھارٹی کی ماتحت پولیس کی طرف سے صحافیوں کی گرفتاری پر غرب اردن کے صحافتی حلقوں کی طرف سے شدید رد عمل سامنےآیا ہے۔ دوسری جانب تشدد کا نشانہ بننے والے فلسطینی حازم ناصر نے فلسطینی اتھارٹی کی انتقامی کارروائیوں اور غیرانسانی سلوک کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال کر دی ہے۔

فلسطینی اسیر کی انتظامی حراست کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال

اسرائیلی جیل میں قید ایک فلسطینی شہری نے انتظامی حراست کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال شروع کی ہے۔

دو سگے فلسطینی بھائیوں کی بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال

اسرائیلی زندانوں میں قید دو فلسطینی سگے بھائیوں نے بلاجوازانتظامی حراست کے خلاف بہ طوراحتجاج بھوک ہڑتال شروع کی ہے۔ 41 سالہ اسیر احمد حسین دائود موسیٰ اور اس کے بھائی اسیرعدال نے 28 فروری 2019 کو بلا جواز انتظامی قید کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال شروع کی ہے۔

فلسطینی سیاسی قیدی کی والدہ کی بیٹے کی رہائی کے لیے بھوک ہڑتال شروع

فلسطینی اتھارٹی کے ہاں سیاسی بنیادوں پر قید کیےگئے فلسطینی نوجوان قتیبہ عازم کی والدہ نے بیٹے کی بلا جوازحراست کے خلاف احتجاجا بھوک ہڑتال شروع کی ہے۔ بھوک ہڑتال کرنے والی فلسطینی خاتون کا کہنا ہے کہ اس بیٹے کو عباس ملیشیا نے بغیر کسی جرم کے ایک ماہ سے جیل میں قید کر رکھا ہے

فلسطینی اسیر کی اسرائیلی جیل میں‌بھوک ہڑتال

فلسطین میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے اداروں کے مطابق اسرائیلی جیلوں میں قید ایک فلسطینی شہری نے بلا جواز انتظامی قید کے خلاف بھوک ہڑتال شروع کی ہے۔

تین فلسطینیوں کی رام اللہ اتھارٹی کی جیلوں میں احتجاجاً بھوک ہڑتال

فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے شہریوں کی سیاسی گرفتاریوں، نام نہاد الزامات کے تحت فلسطینیوں کے وحشیانہ ٹرائل اور بلا جواز حراست کا سلسلہ جاری ہے۔