شنبه 16/نوامبر/2024

بھوک ہڑتال

اسرائیلی عقوبت خانوں میں پانچ فلسطینی اسیران کی بھوک ہڑتال جاری

فلسطین میں قیدیوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والے کارکنوں کے مطابق صہیونی عقوبت خانوں میں پابند سلاسل 5 فلسطینی اسیران نے مسلسل بھوک ہڑتال جاری رکھی ہوئی ہے۔ ان میں غرب اردن کے شمالی شہر نابلس کے اسیر حسام الرزہ کی بھوک ہڑتال 37 دن سے جاری ہے۔

آہنی عزم کی بدولت ‘الکرامہ 2’ میں اسیران فتح مند ہوئے: وصفی قبھا

سابق فلسطینی وزیر انجینیر وصفی قبھا نے کہا ہے کہ فلسطینی اسیران کے آہنی عزم کی بدولت انہیں 'الکرامہ 2' نامی احتجاجی تحریک میں فتح و نصرت حاصل ہوئی۔

اسرائیلی جیل میں قید فلسطینی بھوک ہڑتالی کی حالت نازک

اسرائیلی جیل میں پابند سلاسل بھوک ہڑتالی فلسطینی قیدی کی حالت تشویشناک ہونے کے باوجود میں صہیونی حکام اس حوالے سے مسلسل چُپ سادھے ہوئے ہیں۔ دوسری جانب اسیر خالد فراج کے والدین نے انسانی حقوق کی تنظیم ریڈ کراس اور دیگر عالمی اور علاقائی تنظیموں پر خالد فراج کی رہائی کے لیے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

بھوک ہڑتال فلسطینی اسیر خالد جمال فراج کی حالت کی حالت تشویشناک

اسرائیلی جیل میں قید بھوک ہڑتالی فلسطینی خالد جمال فراج کی حالت تشویشناک ہوگئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق جمعرات 31 سالہ جمال فراج 24 روز سے مسلسل بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں۔

قابض اسرائیل بھوک ہڑتالی اسیران کے مطالبات تسلیم کرنے پر مجبور

اسرائیلی جیلوں میں قید بھوک ہڑتال فلسطینی اسیران اور جیل انتظامیہ کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے بعد صہیونی جیل حکام نے اسیران کے مطالبات تسلیم کر لیے ہیں۔

فلسطینی اسیران کی خالی پیٹ سے حقوق کے لیے جنگ کا ایک ہفتہ

اسرائیلی جیل حکام کی جانب سے مطالبات مسترد کئے جانے کے بعد فلسطینی قیدیوں کی تحریک کے رہنماوں اور دوسرے قیدیوں کی بھوک ہڑتال آج ساتویں روز میں جاری ہے۔ متعدد فلسطینی اسیران کی حالت تشویشناک ہوگئی ہے جب کہ دسیوں مزید فلسطینیوں‌ نے بھوک ہڑتال میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔

اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں کی بھوک ہڑتال پانچویں روز میں داخل

اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی اسیران کی جانب سے "معرکہ الکرامہ" کے عنوان سے جاری بھوک ہڑتال میں دسیوں فلسطینی اسیران کی بھوک ہڑتال پانچویں روز میں داخل ہو گئی۔

اسرائیلی جیل میں بھوک ہڑتال کرنے والے دو اسیران کی حالت تشویشناک

انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ اسرائیلی جیلوں میں بھوک ہڑتال کرنے والے دو فلسطینی اسیران کی حالت تشویشناک ہونے کے بعد انہیں الرملہ جیل کی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

اسرائیلی عقوبت خانوں میں‌400 فلسطینیوں کی بھوک ہڑتال

اسرائیلی جیل حکام کی جانب سے مطالبات مسترد کئے جانے کے بعد فلسطینی قیدیوں کی تحریک کے رہنماوں اور 400 دوسرے قیدیوں کی بھوک ہڑتال تیسرے روز میں داخل ہو گئی۔

اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں کی بھوک ہڑتال دوسرے روز میں داخل

اسرائیلی جیل حکام کی جانب سے مطالبات مسترد کئے جانے کے بعد فلسطینی قیدیوں کی تحریک کے رہنماوں اور دوسرے قیدیوں کی بھوک ہڑتال دوسرے روز میں داخل ہو گئی۔