شنبه 16/نوامبر/2024

بھوک ہڑتال

اسرائیلی زندانوں میں 7 فلسطینی اسیران کی مظالم کےخلاف بھوک ہڑتال

اسرائیلی جیلوں میں 7 فلسطینی اسیران نے انتظامی حراست کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال جاری رکھی ہوئی ہے۔

مطالبات تسلیم کرنے پر 5 فلسطینی اسیران نے بھوک ہڑتال معطل کر دی

اسرائیلی حکام کی طرف سے مطالبات تسلیم کیے جانے کے بعد صہیونی جیلوں میں بھوک ہڑتال کرنے والے 5 اسیران نے ہڑتال معطل کر دی ہے۔ ان اسیران نے 12 دن تک اپنے آئینی حقوق اور مطالبات کے حق میں بھوک ہڑتال جاری رکھی۔

بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی اسیران کی تعداد 11 ہو گئی

اسرائیلی عقوبت خانوں میں‌پابند سلاسل بھوک ہڑتال کرنےوالے فلسطینی اسیران کی تعداد 11 ہوگئی ہے۔ سوموار کے روز مزید تین فلسطینی بھوک ہڑتالیوں‌میں شامل ہوئے۔ اس سے قبل 8 فلسطینی گذشتہ کئی روز سے صہیونی ریاست کےمظالم کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال کر رہے تھے۔

انتظامی حراست کے خلاف 7 فلسطینی اسیران کی بھوک ہڑتال جاری

اسرائیلی جیلوں میں انتظامی حراست کی پالیسی کے تحت پابند سلاسل 7 فلسطینیوں‌ نے بلا جواز قید میں رکھنے کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال شروع کی ہے۔ بھوک ہڑتال کرنے والوں میں دو اسیران احسان عثمان اور جعفر عزالدین بھی شامل ہیں جو پہلے سے ہی بھوک ہڑتال کر رہے ہیں۔

فلسطینی معلمہ کی رام اللہ اتھارٹی کی قید میں تیسرے روز بھوک ہڑتال جاری

فلسطینی اتھارٹی کی قید میں موجود فلسطینی معلمہ آلاء بشیر نے ظالمانہ حراست کے خلاف بہ طور احتجاج آج تیسرے روز بھی مسلسل بھوک ہڑتال جاری رکھی ہوئی ہے۔

قابض اسرائیلی حکام نے بھوک ہڑتالی فلسطینی قیدی پرپابندیاں عاید کردیں

قابض صہیونی ریاست کی'مجد' جیل میں قید ایک بھوک ہڑتالی فلسطینی جعفر ابراہیم محمد عزالدین پرصہیونی حکام نے نئی قدغنیں عاید کردی ہیں۔

اسرائیلی حراستی مراکز میں 10 فلسطینی اسیران کی بھوک ہڑتال

اسرائیلی جیلوں میں قید 10 فلسطینی اسیران نے انتظامی حراست میں توسیع کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال شروع کی ہے۔

مطالبات منظوری کی یقین دہانی کے بعد اسیران نے بھوک ہڑتال معطل کر دی

اسرائیلی جیل انتظامیہ کی طرف سے فلسطینی اسیران کے مطالبات تسلیم کیے جانے کی یقین دہانی کے بعد 'عسقلان' جیل میں فلسطینی اسیران نے کل اتوار کو شروع کی گئی بھوک ہڑتال معطل کردی ہے۔

عسقلان جیل میں درجنوں فلسطینیوں کی ناروا سلوک پر بھوک ہڑتال

اسرائیل کی بدنام زمانہ جیل'عسقلان' میں پابند سلاسل دسیوں فلسطینیوں‌ نے کل اتوار سے اجتماعی بھوک ہڑتال شروع کی ہے۔

فلسطینی اسیرات کی اسرائیلی مظالم کے خلاف بھوک ہڑتال کی دھمکی

فلسطینی محکمہ امور اسیران کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہےکہ اسرائیل کے'دامون' حراستی مرکزمیں قید فلسطینی اسیرات نے صہیونی جیلروں کی ظالمانہ اور انتقامی پالیسی کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال کی دھمکی دی ہے۔