جمعه 15/نوامبر/2024

بھوک ہڑتالی اسیران

چار فلسطینیوں کی اسرائیلی جیل میں بھوک ہڑتال جاری

انسانی حقوق کی تنظیم ’کلب برائے اسیران‘ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ صہیونی انتظامیہ کی طرف سے انتظامی حراست کی ظالمانہ پالیسی کے خلاف چار فلسطینیوں نے بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال جاری رکھی ہوئی ہے۔

فلسطینیی اسیر نے انتظامی قید کے خلاف بھوک ہڑتال شروع کردی

فلسطین کے علاقے غزہ اردن کے وسطی شہر رام اللہ میں کوبر قصبے سے تعلق رکھنے والے 40 سالہ فلسطینی اسیر نے بلا جواز انتظامی قید کے خلاف اسرائیلی جیل میں بھوک ہڑتال جاری رکھی ہوئی ہے۔

بلا جواز انتظامی قید کے خلاف فلسطینی اسیر کی بھوک ہڑتال

فلسطینی محکمہ اموراسیران کی طرف سےجاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی زندانوں میں انتظامی قید کی پالیسی کے تحت پابند سلاسل ایک فلسطینی نوجوان نے بلا جواز قید کے خلاف آج پانچویں روز میں بدستور بھوک ہڑتال جاری رکھی ہوئی ہے۔

اسیران سے اظہار یکجہتی: فلسطینی جوڑے کی احتجاجی کیمپ میں شادی

غزہ سے تعلق رکھنے والی فلسطینی دوشیزہ اور نوجوان نے اسرائیلی جیلوں میں اپنے مطالبات منوانے کی خاطر طویل بھوک ہڑتالی اسیران سے اظہار یکجہتی کے لئے لگائے گئے احتجاجی کیمپ میں اپنی شادی کی تقریب منعقد کر کے صہیونی جیلروں کو للکارنے والے حوصلہ مند اور پرعزم فلسطینی اسیروں سے منفرد اظہار یکجہتی کیا ہے۔

’بھوک ہڑتالی اسیران سے یکجہتی انسانی، اخلاقی فریضہ ہے‘

فلسطین میں عیسائی برادری کے سرکردہ مذہبی پیشوا اور آرتھوڈوکس فرقے کے چیف بشپ عطاء اللہ حنا نے کہا ہے کہ اسرائیلی جیلوں میں اپنے حقوق کے لیے بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی اسیران سے یکجہتی کوانسانی اور اخلاقی فریضہ قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ فلسطینی مسلمانوں کی طرح فلسطین کی عیسائی برادری بھی صہیونی مظالم کا یکساں شکار ہے۔