شنبه 16/نوامبر/2024

بھوک پڑتال

فلسطینی اسیر کی اسرائیلی جیل میں بھوک ہڑتال 22 ویں روز میں جاری

اسرائیلی جیل میں قید 47 سالہ سامی جنازرہ انتظامی قید کے خلاف مسلسل بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں۔ سامی جنازرہ کو ستمبر 2019ء میں اسرائیلی فوج نے حراست میں لیا تھا اور انہیں انتظامی قید کے تحت جیل میں ڈال دیا تھا۔ وہ مسلسل 22 دن سے بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں۔

بھوک ہڑتال کرنےوالے فلسطینی اسیر کی حالت تشویشناک، اسپتال منتقل

اسرائیلی جیل میں انتظامی حراست کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال کرنے والے 47 سالہ فلسطینی سامی جنازرہ کی حالت تشویشناک ہونے کے بعد اسے اسرائیلی جزیرہ نما النقب کی جیل سے " ایلا" اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

فلسطینی اسیر بھوک ہڑتال کے چوتھے روز میں داخل

مقبوضہ بیت المقدس میں بیت لحم کے رہائشی فلسطینی اسیر مہناد متھانہ اپنی انتظامی حراست میں بغیر کسی وجہ کے توسیع کے خلاف احتجاج کے طور پر چار دن سے چار دن سے بھوک ہڑتال پر ہیں۔

اسرائیل اردنی شہریوں کو رہا کرنے پرتیار،اللبدی نے بھوک ہڑتال ختم کردی

فلسطینی نژاد اردنی دو شیزہ اور اسرائیلی جیل میں بھوک ہڑتال کرنے والی ھبہ اللبدی نے رہائی کی یقین دہانی کے بعد 42 روز سے جاری بھوک ہڑتال معطل کردی ہے۔ صہیونی حکام نے یقین دلایا ہے کہ ھبہ اللبدی اور دوسرے اردنی قیدی عبدالرحمان مرعی کو آئندہ جمعرات کو رہا کرنے کے بعد اردن روانہ کردیا جائے گا۔

اسرائیلی جیلوں میں بھوک ہڑتال کرنے والے اسیران کی تعداد 100 ہوگئی

اسرائیلی جیلوں میں جیمرز لگائے جانےاور دیگر قدغنوں کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی اسیران کی تعداد 100 ہوگئی ہے۔

فلسطینی اسیر67 دن مسلسل بھوک ہڑتال کے بعد مطالبات منوانے میں کامیاب

قابض صہیونی ریاست کی جیل میں انتظامی حراست کے خلاف مسلسل 67 دن سے بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی اسیر نے مطالبات پورے ہونے پر بھوک ہڑتال ختم کردی ہے۔

’67 روز کی مسلسل بھوک ہڑتال نے جیل سے رہائی کی راہ ہموار کر دی’

اسرائیلی جیل میں انتظامی حراست کے تحت قید فلسطینی رہ نما حذیفہ حلبیہ نے 67 دن کے بعد بھوک ہڑتال ختم کردی۔ اسرائیلی حکام نےانہیں یقین دلایا انہیں آئندہ دسمبر میں موجودہ انتظامی حراست ختم ہونے کے بعد رہا کردیا جائےگا۔