جمعه 15/نوامبر/2024

بچوں کی ہلاکت

غزہ بچوں کا قبرستان بن چکا، آبادی درد کے چکر میں رہتی ہے:یونیسیف

اقوام متحدہ کے بچوں کے ادارے’یونیسیف‘ نے غزہ کی پٹی کو "بچوں کا قبرستان" قرار دیتے ہوئے زور دیا کہ "قتل عام کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔ غزہ کے لوگ ٹوٹی ہوئی زندگی اور درد اور ان کہی مصائب کے چکر میں رہتے ہیں‘‘۔

طبی انخلاء پر اسرائیلی پابندیوں سے غزہ کے بچے مر رہے ہیں:یونیسیف

اقوام متحدہ کے بچوں کے ادارے ’یونیسیف‘ نے کہا ہے کہ رفح کراسنگ کی بندش کے بعد طبی انخلاء کے لیے اسرائیلی پابندیوں کے نتیجے میں غزہ میں بچے ہنگامی علاج کی سہولت نہ ملنے کے نتیجے میں درد سے مر رہے ہیں۔

خان یونس میں غذائی قلت کے باعث ایک بچی شہید

غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع شہرخان یونس کے ناصرہسپتال نے میں ایک بچی غذائی قلت سے وفات پاگئی۔

روز قیامت جب آیسر اور ایسل پوچھیں گی کہ انہیں کس جرم میں قتل کیا گیا؟

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں پچھلے دس ماہ کے دوران قابض نازی صہیونی فرعون صفت سفاک فوج نے جس بے دردی سے بچوں کا قتل عام کیا ہے اسے اگر تاریخ کے بڑے بڑے فراعنہ اور بچوں کے قاتل بھی دیکھیں تو کانپ اٹھیں گے۔ امریکی اور مغربی بارود ، بموں اور تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کی مدد سے نہتے اور معصوم فلسطینی بچوں کو انتہائی بے رحمی کے ساتھ ہمیشہ موت کی نیند سلایا جا رہا ہے۔

غزہ: غذائی قلت سے حاملہ خواتین اور نوزائیدہ بچوں کو سنگین خطرات لاحق

اقوام متحدہ کے پاپولیشن فنڈ نے خبردارکیا ہے کہ غزہ میں غذائیت کی کمی حاملہ خواتین اور نوزائیدہ بچوں کے لیے ایک بہت بڑا خطرہ بن چکی ہے جس میں مردہ پیدائش اور کم وزن والے بچوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے جو کمزوری اور نشوونما میں تاخیر کا شکار ہیں۔

غزہ میں ایک ملین سے زاید فلسطینی بچوں کی زندگی خطرے میں ہے: یونیسیف

اقوام متحدہ کے بچوں کےادارے (یونیسیف) نے جمعہ کے روز خبردار کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں جنگ، غذائی قلت اور بیماریوں کی شدت ایک مہلک وبا پیدا کر رہی ہے جس سے 11 لاکھ سے زائد بچوں کو خطرہ ہے۔

غزہ میں اسرائیلی بمباری میں بچوں کی اموات میں غیرمعمولی اضافہ: یونیسیف

اقوام متحدہ کےادارہ برائے اطفال ’یونیسیف‘ کے ترجمان جیمز ایلڈر نے نے کہا ہے کہ جنگ کے آغاز کے بعد سے اب تک کی اسرائیلی بدترین بمباری اس وقت جنوبی غزہ کی پٹی میں ہو رہی ہے جس سے بچوں کو بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے۔

اسرائیل غزہ میں ہر 7 منٹ میں ایک بچے کو قتل کرتا ہے:انسانی حقوق گروپ

انسانی حقوق کی ایک بین الاقوامی تنظیم ’یورو-میڈیٹیرینین ہیومن رائٹس آبزرویٹری ‘ نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی قابض فوج کے حملوں میں ہر 7 منٹ کی شرح سے ایک فلسطینی بچہ مارا جاتا ہے، جو کہ جدید تاریخ میں بے مثال خونریزی ہے۔ یوکرین کی جنگ میں جو کچھ ہو رہا ہے اس سے کہیں زیادہ ہے۔

فلسطینیوں کی منظم نسل کشی، رواں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں 37 بچے شہید

اسرائیلی فوج کی جانب سے ریاستی پالیسی کے تحت فلسطینیوں کی منظم نسل کشی کا عمل جاری ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق رواں سال کے دوران سات ماہ میں اسرائیلی قابض فوج کے ہاتھوں 37 کم سن بچوں کو شہید کردیا گیا۔

اسرائیلی فوج نے دو فلسطینی بچوں کو بے گناہ شہید کیا:اوچا

فلسطین میں انسانی حقوق کی صورت حال پرنظر رکھنے والے ادارے'اوچا' کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 8 فروری کو اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں دو فلسطینی بچوں کو بغیر کسی خطرے کے گولیاں مار کر شہید کیا۔