جمعه 15/نوامبر/2024

بنگلہ دیش

بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی اور اس کے طلبہ ونگ پر پابندی کا اعلان

بنگلہ دیش کی حکومت نے ملک کی ایک بڑی دینی سیاسی پارٹی جماعت اسلامی اور اس کے طلبہ ونگ شبر پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر ٹرانسپورٹ عبیدالقادر کے مطابق جماعت اسلامی پر پاپندی کا فیصلہ بنگلہ دیش میں ہونے والے حالیہ پُرتشدد مظاہروں کے بعد سامنے آیا ہے۔

بنگالی ہیکروں نے اسرائیلی وزارت زراعت کی ویب سائٹ ہیک کر لی

بنگلہ دیش کے ایک ہیکر گروپ جسے "پراسرار ٹیم بنگلہ دیش" کے نام سے جانا جاتا ہے نے وزارت زراعت کے "ولکانی" مرکز کی سائٹ کو ہیک کیا ہے۔

بنگلہ دیش: فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی اقدامات جنگی جراءم ہیں

بنگلہ دیشی وزیر خارجہ ابوالکلام عبد المومن نے مغربی کنارے مقبوضہ بیت المقدس اور غزہ کی پٹی میں فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیل کے نسل پرستانہ اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے انھیں "جنگی جرائم" اور "انسانیت کے خلاف جرائم" قرار دیا ہے۔

بنگلہ دیش میں آتش زدگی سے 70 افراد لقمہ اجل بن گئے

بنگلہ دیش کے دارلحکومت ڈھاکہ کے ایک تاریخی علاقے میں لگنے والی آگ میں اب تک کم از کم 100 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔

بنگلہ دیش:برما کے لاکھوں مسلمانوں کو نئی موت کا سامنا

برما میں ریاستی دہشت گردی کے شکار روہنگیا کے مظلوم مسلمان پناہ گزینوں کو بنگلہ دیش میں ایک نئی آزمائش اور موت کا سامنا ہے۔

میانمر: روہنگیا کے علاقوں میں 2600 سے زیادہ مکانات نذر آتش

میانمر کے شمال مغرب میں روہنگیا مسلمانوں کے اکثریتی علاقوں میں گذشتہ ایک ہفتے کے دوران میں 2600 سے زیادہ مکانوں کو نذر آتش کردیا گیا ہے۔

بنگلہ دیش میں سال کے چار کے بجائے چھ موسم!

ہم میں سے اکثر لوگ سال میں چار موسوں گرما، سرماں، خزاں اور بہار سے واقف ہیں مگر اس کرہ ارض کے تمام خطے موسوں کی تقسیم کے اعتبار سے یکساں نہیں بلکہ الگ الگ ہیں۔ بعض خطوں میں چار سے کم موسم اور بعض میں چار سے زیادہ سالانہ موسم پائے جاتے ہیں۔

ممبئی: ڈاکٹر ذاکرنائیک کے دفتر کا پیشگی اقدام کے تحت پولیس محاصرہ

بھارت کے تجارتی شہر ممبئی میں پولیس نے معروف اسلامی اسکالر اور مبلغ ڈاکٹر ذاکرنائیک کے دفتر کا پیشگی حفاظتی اقدام کے تحت محاصرہ کر لیا ہے۔

بنگلہ دیش میں نماز عید کے موقع پر بم دھماکے

بنگلہ دیشی حکام کے مطابق جمعرات کی صبح دارلحکومت ڈھاکا میں نماز عید الفطر کے سب سے بڑے اجتماع کی سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں پر نامعلوم مسلح افراد نے گھریلو ساختہ بموں سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں کم سے کم دو افراد ہلاک جبکہ دسیوں دیگر زخمی ہو گئے۔

’بنگلہ دیش میں حالیہ ہلاکتوں میں اسرائیل ملوث‘

بنگلہ دیش کے وزیر داخلہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک میں ترقی پسند بلاگرز اور اقلیتی برادری کے افراد کی حالیہ ہلاکتوں میں اسرائیل کے ملوث ہونے کے شواہد سامنے آئے ہیں۔