جمعه 15/نوامبر/2024

بندرگاہ

غزہ کے قریب عارضی گھاٹ اسدود بندرگاہ منتقل کرنے کا امریکی فیصلہ

امریکی سینٹرل کمانڈ سینٹ کام نے اعلان کیا ہے کہ اس نے ایک بار پھر سمندر کی اونچی لہروں کی پیشگوئی کے بعد غزہ کے قریب سمندر میں تیار کردہ عارضی پلیٹ فارم اسرائیلی بندرگاہ اسدود کی طرف منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ہسپانیہ نے اسرائیلی بحری جہازوں کو اپنی بندرگاہوں میں داخلے سے روک دیا

ہسپانوی وزیر خارجہ ہوزے مینوئل البریز نے جمعہ کے روز اعلان کیا کہ ان کا ملک اسرائیل کے لیے ہتھیار لے جانے والے بحری جہازوں کو اپنی بندرگاہوں میں لنگر انداز ہونے کی اجازت نہیں دے گا، جب اسپین نے ملک کے جنوب مشرق میں کارٹیجینا کی بندرگاہ میں بحری جہاز کو گودی میں جانے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا۔

اسرائیل کا غزہ میں بندرگاہ کے قیام کی مشروط اجازت دینے پر غور

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے انکشاف کیا ہے کہ حکومت نے غزہ کی پٹی میں ایک بین الاقوامی بندرگاہ کے قیام کے حوالے سے غور شروع کیا ہے تاہم غزہ میں بندرگاہ کا کنٹرول اسرائیل کے پاس ہو گا تاکہ غزہ کی پٹی میں مزاحمتی تنظیمیں اور حماس بندرگاہ کو اپنے عسکری مقاصد کے لیے استعمال نہ کر سکیں۔