پنج شنبه 01/می/2025

بنجمن نیتن یاہو

مسجد اقصیٰ کی تقسیم کی نئی اسرائیلی سازش پر مذہبی جنگ کا انتباہ

فلسطین کی وزارت برائے القدس امور نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیلی "لیکوڈ" پارٹی کے کنیسٹ کے رکن عمیت ہیلیوی کا منصوبہ مسجد اقصیٰ کو مسلمانوں اور یہودیوں کے درمیان تقسیم کرنا بہت خطرناک ہے جو مذہبی جنگ کا خطرہ ہے۔

اسرائیل کے ساتھ قیدیوں تبادلے سے متعلق نیتن یاھو کا بیان مسترد

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی بیورو کے رکن اور حماس شہداء، اسیران اور زخمیوں کے امور کے انچارج زاہر جبارین نے حماس اور قابض ریاست کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے بارے میں قابض وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے بیانات کی تردید کی ہے۔ .

غزہ کی صورت حال پر لیکوڈ اور بن گویر کے درمیان نوک جھونک

عبرانی میڈیا نے قابض اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی قیادت میں لیکود پارٹی اور قومی سلامتی کے وزیر اور انتہائی دائیں بازو کی یہودی پاور پارٹی کے رہ نما ایتمار بن گویر کے درمیان غزہ کی پٹی کی صورت حال پر بات چیت کے دوران اختلافات کا انکشاف کیا ہے۔

نیتن یاھو حکومت بری طرح ناکام ہوچکی: سابق اسرائیلی عہدیدار

اسرائیل کے ایک سابق سکیورٹی اہلکار نے بنجمن نیتن یاھو کی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے گذشتہ 100 دن نا ہر محاذ پر ناکامیوں سے بھرپور ہیں۔

متنازع عدالتی اصلاحات کے خلاف اسرائیل میں احتجاج 15ویں ہفتے میں جاری

ہزاروں اسرائیلیوں نے کل ہفتے کو تل ابیب کی سڑکوں پر مسلسل پندرہویں ہفتےحکومت کی طرف سے متنازع عدالتی اصلاحات کے خلاف احتجاجی جلوس نکالا۔

اسرائیل کی قومی سلامتی کوغیرمعمولی نقصان پہنچا ہے: اسرائیلی عہدیدار

قابض اسرائیلی فوج میں اسرائیلی ملٹری انٹیلی جنس کے سابق سربراہ تمیر ہیمن نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی قابض ریاست کی قومی سلامتی کو پہنچنے والا نقصان ناقابل تلافی ہو سکتا ہے۔

معذرت کے بدلے میں اسرائیلی وزیر دفاع کی عہدے پر بحالی کا معاہدہ

اسرائیل اخبار’اسرائیل ٹوڈے‘نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی وزیر دفاع یوآو گیلنٹ کو برطرف کرنے کے فیصلے کو واپس لینے کے لیے ایک معاہدہ طے پایا ہے، اس شرط پر کہ وزیر دفاع اپنے بیانات پر معافی مانگیں جس میں وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی طرف سے منظور کی گئی عدالتی ترامیم کو منجمد کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

احتجاج کے بعد نیتن یاھو نے متنازع عدالتی بل مؤخرکردیا

اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے عدالتی اصلاحات کے سخت منصوبہ پر فیصلہ اگلے ماہ تک ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔انھیں خدشہ ہے کہ عدالتی اصلاحات کے متنازع بل پراسرائیل میں پیدا ہونے والابدترین قومی بحران ان کے اتحاد کو توڑ سکتا ہے یا تشدد کی شکل اختیار کر سکتا ہے۔

اسرائیل میں متنازع عدالتی اصلاحات کے خلاف احتجاج 12ویں ہفتے میں جاری

ہزاروں اسرائیلیوں نے ہفتے کو تل ابیب کی سڑکوں پر مسلسل بارہویں ہفتےحکومت کی طرف سے متنازع عدالتی اصلاحات کے مظاہرہ کیا۔

’جنگ بندی کا مطالبہ جدوجہد آزادی فلسطین کے حق سےمحروم کرنا ہے‘

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" کے بیرون ملک شعبے کے سربراہ خالد مشعل نے کہا کہ "فلسطین میں جنگ بندی کے بارے میں بات کرنے کا مطلب یہ ہے کہ ہم بنجمن نیتن یاہو کو اسرائیل کے ایجنڈے کے مطابق تنازع فلسطین کو ختم کرنے کا موقع دیں۔"