جمعه 15/نوامبر/2024

بلال الکاید

بلال کاید کی بھوک ہڑتال 67 ویں روز میں جاری، اسیر کی حالت تشیوناک

اسرائیلی جیل میں اپنی بلا جواز انتظامی حراست کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال کرنے والے اسیر بلال کاید کی بھوک ہڑتال 67 ویں روز میں جاری ہے۔ انسانی حقوق کے اداروں کا کہنا ہے کہ بھوک ہڑتال کے باعث اسیربلال کی حالت بدستور تشویشناک ہے۔

فلسطینی تنظیموں کا اسیران کی حمایت میں عالم گیر تحریک چلانے کا مطالبہ

فلسطین کی مزاحمتی، جہادی، مذہبی اور سیاسی جماعتوں نے متفقہ طورپر اسرائیلی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے اسرائیلی دشمن کی قید میں موجود اسیران پر ڈھائے جانے والے مظالم کو عالمی سطح پر اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

بھوک ہڑتالی اسیران سے اظہار یکجہتی میں ریڈ کراس دفتر کے باھر دھرنا

اسرائیلی جیل میں دو ماہ سے زاید عرصے سے بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی شہری بلال کاید اور دیگر بھوک ہڑتالی اسیران کے ساتھ فلسطین میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس میں واقع انسانی حقوق کی تنظیم ریڈ کراس کے دفترکے باہر سیکڑوں افراد نے بلال کاید کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے دھرنا دیا۔

فلسطینی بھوک ہڑتالی اسیر سے یکجہتی کی تحریک عالمی گیر شکل اختیار کرگئی

اسرائیلی جیلوں میں گذشتہ دوماہ سے بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی اسیر محمد بلال کاید کے ساتھ اظہار یکجہتی کی تحریک فلسطین سے نکل کرعرب ملکوں تک پھیل گئی ہے۔ گذشتہ روز لبنان کے دارالحکومت بیروت میں بھی ایک احتجاجی مظاہرہ کیاگیا جس میں بلال کاید کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔

’صہیونی حکام فلسطینی قیدی بلال کاید کو جان سے مانا چاہتے ہیں‘

اسرائیل کی جیل میں 14 سال آٹھ ماہ باضابطہ قید کے بعد انتظامی حراست میں منتقل کیے گئے اسیر بلال کاید کی بھوک ہڑتال تیسرے ماہ میں داخل ہوگئی ہے۔ دوسری جانب انسانی حقوق کی تنظیموں نے بلال کاید کی بھوک ہڑتال کے معاملے پر اسرائیلی حکام کی ہٹ دھرمی کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ صہیونی حکام بلال کاید کو قتل کرنا چاہتے ہیں۔

بھوک ہڑتالی اسیر بلال الکاید کی ہڑتال کا دوسرا ماہ، بول چال بند

اسرائیلی جیل میں انتظامی حراست کے تحت قید کیے گئے بھوک ہڑتالی فلسطینی اسیر نے بول چال بند کردی ہے۔ دوسری جانب اس ی بھوک ہڑتال آج جمعہ سے دوسرے ماہ میں داخل ہوگئی ہے۔

عوامی فرنٹ کے اسیران کا اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاج

فلسطینی تنظیم عوامی فرنٹ برائے آزادی فلسطین سے تعلق رکھنے والے اسیران نے اعلان کیا ہے کہ وہ بھوک ہڑتالی اسیر بلال الکاید سے اظہار یکجہتی کے لئے احتجاجی سلسلہ شروع کررہے ہیں۔

نابلس: بھوک ہڑتالی اسیر بلال سے یکجہتی کے لئے دھرنا

نابلس کے شمال میں واقع قصبے عصیرہ الشمالیہ میں فلسطینی اسیر بلال کاید سے اظہار یکجہتی کے لئے ان کے گھر کے باہر منعقد ہونے والے دھرنے میں درجنوں فلسطینی شہریوں نے شرکت کی۔

فلسطینی اسیر بلال الکاید کی بھوک ہڑتال 16 ویں روز میں جاری

اسرائیل کے ہاں پابند سلاسل فلسطینی بلال الکاید نے اپنی بلا جواز اسیری کے خلاف بھوک ہڑتال جاری رکھی ہوئی ہے۔ آج جمعرات 30 جون کو ان کی بھوک ہڑتال کا 16 دن ہے۔ ان کے ساتھ عوامی محاذ کے کئی دوسرے اسیر کارکن بھی بھوک ہڑتال کر رہے ہیں۔