جمعه 15/نوامبر/2024

برازیل

برازیل:حماس کی حمایت اور گمراہ صہیونی بیانیے کی نفی کیسے کی جارہی ہے؟

برازیل کی ’لیبر کاز پارٹی‘ نےاسی عنوان سے ایک وسیع مہم کے ایک حصے کے طور پر ایک کتاب جاری کی ہے جس کا عنوان "حماس کی کہانی اس کی زبانی " رکھا گیا ہے۔ اس کتاب میں فلسطینی کاز اور فلسطینی قوم کے اصل اور حقیقی بیانیے کی ترویج کے ساتھ ساتھ صہیونی ریاست کے منفی اورگمراہ کن بیانیے کی سخت الفاظ میں نفی کی گئی ہے۔

برازیل کا اسرائیل کا سفارتی بائیکاٹ جاری رکھنے کا فیصلہ

خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘نے ایک نامعلوم سفارتی ذریعے کے حوالے سے بتایا ہے کہ برازیل نے اسرائیل سے اپنے سفیر کو واپس بلا لیا ہے اور فی الحال ان کی جگہ کسی کو تعینات کرنے کا ارادہ نہیں ہے۔

اسرائیل فلسطینیوں کی منظم نسل کشی کررہا ہے، بیان پرقائم ہیں: برازیل

برازیل کے صدر لوئیز اناسیو لولا ڈا سلوا نے غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف "نسل کشی" کے ارتکاب میں اسرائیل کے ملوث ہونے کی تصدیق کی، جب انہوں نے حال ہی میں غزہ کی پٹی پر جارحیت کو "یہودی ہولوکاسٹ" سے تشبیہ دے کر ایک سفارتی بحران کو جنم دیا۔

اسرائیلی جنگی جرائم پر برازیل نے تل ابیب سے سفارتی تعلقات منقطع کردیے

فلسطینیوں کی نسل کشی اور غزہ میں منظم جنگی جرائم پر بہ طور احتجاج برازیل نے اسرائیل سے ہرقسم کے سفارتی تعلقات منقطع کردیے ہیں۔ برازیل نے اپنا سفیر تل ابیب سے واپس بلا لیا ہے جب کہ اسرائیلی سفیر کو ملک بدر کردیا ہے۔

اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں کا ہولوکاسٹ کررہا ہے: برازیل

اتوار کو برازیل کے صدر لوئیز اناسیو لولا ڈا سلوا نے اسرائیل پر الزام لگایا کہ وہ غزہ کی پٹی میں فلسطینی شہریوں کے خلاف "نسل کشی" کر رہا ہے، اور اس کا موازنہ دوسری جنگ عظیم کے دوران ہولوکاسٹ سے کیا جا رہا ہے۔

غزہ میں اسرائیلی کارروائیاں فلسطینی کی نسل کشی ہیں: برازیلی صدر

برازیل کے صدر لوئزاناشیو لولا دا سلوا نے غزہ میں اب تک ہو چکی ہزاروں ہلاکتوں کے باعث اسرائیل اور حماس کی جنگ کو نسل کشی قرار دیا ہے۔ انہوں نے غزہ میں بچوں کی ہلاکتوں کی غیر معمولی طور پر بڑھ چکی تعداد پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور کہا یہ نسل کشی ہے۔

حماس کی برازیلی نو منتخب صدر لولا دا سلوا کو مبارک باد

حماس نے برازیل میں بائیں بازو کے کے رہنما لوئیس ایناسیو لولا دا سلوا کی صدارتی انتخاب میں جیت پر مبارکباد دی ہے۔ حماس تحریک کے ممبر باسم نعیم نے لولا دا کے بطور صدر انتخاب کو دنیا کی تمام مظلوم اقوام کی فتح قرار دیا ہے۔

برازیل میں فلسطینی ناول نگار غسان کنفانی کے کتابوں کا ترجمہ

برازیلین پبلشنگ ہاؤس (تابلہ) نے جمعرات کو اپنے پرتگالی ورژن میں فلسطینی ناول نگار غسان کنفانی کی کتاب "دی لٹل لالٹین" کا اجراء کیا۔ یہ کتاب ناول نگار کے قتل کی 50 ویں برسی کے موقع پرشائع کی گئی ہے۔

اسرائیل میں جسم فروشی پر آوازبلند کرنے والی صحافیہ پر انتقامی حملے

برازیل میں فلسطینی کمیونٹی اور تنظیموں نے ایک مقامی صحافیہ کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے جس نے اسرائیل میں سرگرم منظم جرائم پیشہ گینگز کے ہاتھوں بیرون ملک سے خواتین کی بلیک میلنگ اور ان کے جنسی استحصال پر آواز بلند کی اور فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جرائم کا پردہ چاک کیا ہے۔

فلسطینی کاز کے حامی کارکنوں کی برازیل کے سابق صدر سے ملاقات

برازیل کے سابق صدر مشیل ٹیمر نے فلسطینی کاز کی حمایت کرنے والے کارکنوں سے ملاقات کی ہے۔