جمعه 15/نوامبر/2024

بدسلوکی

النقب جیل میں 68 فلسطینی قیدیوں کے ساتھ بدسلوکی کا سلسلہ جاری

فلسطینی اسیران کلب نے کہا ہے کہ جزیرہ نما النقب جیل میں قابض صہیونی انتظامیہ جیل کے سیکشن 6 میں قید 68 قیدیوں کے ساتھ بدسلوکی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ ان پر اجتماعی تنہائی مسلط کی گئی ہے اور ان سے ان کی بنیادی ضروریات بشمول گرم کپڑے اورکمبل چھین لیے گئے ہیں۔

اسرائیل کو بچوں سے بدسلوکی کرنے والے ممالک میں شامل کرنے کی پورپی کوشش

اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نےانکشاف کیا ہے کہ یورپی ممالک نے اسرائیلی فوج کو معصوم بچوں‌کے ساتھ مجرمانہ سلوک کرنے والے ممالک کی فہرست میں شامل کرنے کی کوششیں شروع کی ہیں۔

گذشتہ برس اسرائیل نے 36 فلسطینی ماورائے عدالت شہید کیے: یو این

اقوام متحدہ کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کی گذشتہ برس[2016ء] کے دوران اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں 36 فلسطینیوں کو بغیر کسی خطرے کے گولیاں مارکر شہید کیا گیا۔ رپورٹ میں اسرائیلی عقوبت خانوں میں ڈالے گئے فلسطینیوں کے ساتھ ناروا سلوک کی بھی شدید مذمت کرتے ہوئے قیدیوں سے بدسلوکی پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

فوج کے دھاووں کے بعد اسرائیلی جیل میں کشیدگی، ایک کمرہ نذرآتش

اسرائیل کے جزیرہ نما النقب میں قائم صحرائی جیل ’نفحہ‘ گذشتہ روز پیدا ہونے والی کشیدگی بدستور قائم ہے۔ اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج کی کمانڈو یونٹوں’الماسٹاڈا‘ اور ’الیاماز‘ کے مسلح اہلکاروں کی طرف سے جیل پر دھاوے اور قیدیوں کو زد و کوب کیے جانے کے واقعے کے بعد جیل میں کشیدگی پیدا ہوئی اور قیدیوں نے جیل کے کمرہ نمبر دو کو آگ لگا دی تھی۔