شنبه 16/نوامبر/2024

ایران

فلسطینی قوم منامہ کانفرنس کےنتائج قبول نہیں کرے گی: خالد القدومی

اسلامی تحریک مزاحمت'حماس' کے ایران میں مندوب خالد القدومی نے کہا ہے کہ فلسطینی قوم خلیجی ریاست بحرین میں رواں ماہ کے آخر میں امریکا کی دعوت پر منعقد کی جانےوالی اقتصادی کانفرنس کے نتائج کو قبول نہیں کرے گی۔

امریکاکے ساتھ مذاکرات کریں‌گے اورنہ ہی جوہری بم بنانے کا کوئی ارادہ ہے

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ ملک کے جوہری اور میزائل پروگرام پر کوئی مذاکرات نہیں کیے جائیں گے۔ان سے قبل ایرانی صدر حسن روحانی نے اس بات کا اشارہ دیا تھا کہ اگر امریکا ایران پر عاید پابندیاں ختم کردے تواس کے ساتھ بات چیت ممکن ہے۔

ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے دبائو برقرار رکھیں‌ گے: امریکا

امریکی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ واشنگٹن، ایران کے ساتھ مشروط طور پر مذاکرات کے لیے تیار ہے۔ وزارت خارجہ کے مطابق مذاکرات کی میز پر آنے کے لیے تہران کو امریکا کی 12 شرائط پوری کرنا ہوں گی۔ اگر ایران ان شرائط پر عمل درآمد میں‌ سنجیدہ ہے تو تہران کے ساتھ بات چیت کی جا سکتی ہے۔

امریکا ایرانی نظام حکومت کی تبدیلی نہیں چاہتا: ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ بات چیت کا امکان ظاہر کیا ہے۔ ٹرمپ کا یہ موقف پیر کے روز جاپانی وزیراعظم شنزو آبے کے ساتھ ملاقات کے دوران سامنے آیا۔ ان کا کہنا ہے کہ امریکا ایران میں حکومت اور نظام کی تبدیلی نہیں‌ چاہتا۔

امریکی صدر کےخونی جنگی عزائم ایران کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے: جواد ظریف

ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مذموم خونی جنگی ایران کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔

کویت نے خطے میں نئی جنگ کا خدشہ ظاہر کر دیا

کویت کی پارلیمنٹ 'مجلس الامۃ' کے اسپیکر مرزوق الغانم نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان حالیہ کشیدگی خطے میں ایک نئی جنگ کی راہ ہموار کر رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایران اور امریکا نے خطے میں ایک نئی جنگ کا ماحول بنا دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خطے کے خارجی اور داخلی حالات اطمینان بخش نہیں بلکہ جنگ کے بادل منڈلا رہے ہیں۔

ایران نے جوہری معاہدے کی بعض شقوں پر عمل درآمد روک دیا

ایران کی ایٹمی توانائی کی تنظیم کے ایک باخبر عہدے دار نے ایرانی طلبہ کی خبر رساں ایجنسی (ISNA) کو آگاہ کیا ہے کہ تہران نے جوہری معاہدے کی بعض شقوں پر عمل درامد سرکاری طور پر روک دیا ہے۔ یہ معاہدہ جولائی 2015 میں ایران اور عالمی قوتوں کے درمیان طے پایا تھا۔

ایران کا فلسطین کے مستقبل کے تعین کے لیے ریفرنڈم کرانے کا مطالبہ

ایران نے قضیہ فلسطین کے منصفانہ حل اور فلسطین کے مستقبل کےتعین کے لیے ریفرنڈم کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایران کی طرف سے تجویز دی گئی ہے کہ ایران کے حوالے سے ریفرنڈم میں فلسطینی قوم کے تمام دھاروں، مسلمانوں اور عیسائیوں کو بھی شامل کیا جائے۔

ایران کا افزودہ شدہ یورینیم کی تعداد بڑھانے کا اعلان

ایران کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ تہران نے 2015 میں طے پانے والے جوہری معاہدے کی "بعض پاسداریوں پر عمل درامد" روک دیا ہے۔ وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ آج بدھ کی صبح برطانیہ، فرانس، جرمنی، چین اور روس کے سفیروں کو سرکاری طور پر اس فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ ایران کا یہ اقدام جوہری معاہدے سے امریکا کی علاحدگی کے پورے ایک برس بعد سامنے آیا ہے۔

ایران کی غزہ پر اسرائیل کے وحشیانہ حملوں کی شدید مذمت

ایران نے صہیونی ریاست کی طرف سے فلسطینی علاقے غزہ کی پٹی پر ننگی جارحیت کی مسلط کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔ ایران نے امریکا پر صہیونی ریاست کی فلسطینیوں کے خلاف دہشتگردی کی پشت پناہی کاالزام عاید کیا ہے۔