شنبه 16/نوامبر/2024

ایران

ایران کے خلاف حملے کا آپشن منسوخ نہیں موخر کیا ہے: ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف مزید پابندیاں عاید کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ تہران کے خلاف فوجی کارروائی کا امکان بدستور موجود ہے.

‘ڈونلڈ ٹرمپ ایران پر حملے کا پلان بنا کر پیچھے ہٹ گئے’

امریکی اخبار New York Times نے امریکی ذمے داران کے حوالے سے بتایا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریڈار سسٹم اور میزائل بیٹریز جیسے بعض ایرانی اہداف پر حملوں کی منظوری دے دی تھی مگر پھر وہ اس فیصلے سے پیچھے ہٹ گئے۔

امریکا نےایران کی جانب سے ڈرون گرائے جانے کی تصدیق کر دی

امریکا نے تردید کے بعد تصدیق کر دی ہے کہ ایران نے اس کا ایک فوجی ڈرون مار گرایا ہے۔

سابق مصری صدر ڈاکٹر محمد مرسی وفات پر ایران کا اظہار افسوس

ایران نے مصر کے سابق صدر ڈاکٹر محمد مرسی کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر محمد مرسی کی وفات کی خبر المناک اور افسوسناک ہے۔ ایران ڈاکٹر محمد مرسی کے خاندان کے دکھ اور غم میں برابر کا شریک ہے۔

یورپ کے پاس جوہری معاہدہ بچانے کے لیے وقت کم رہ گیا ہے: ایرانی صدر

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ یورپ کے پاس تہران سے طے شدہ جوہری سمجھوتے کو بچانے کے لیے بہت تھوڑا وقت رہ گیا ہے۔

امریکا اور ایران میں‌ کشیدگی میں کمی کا امکان نہیں: گوٹیریس

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات شروع ہونے یا کشیدگی میں کمی کا کوئی امکان نہیں‌ ہے۔

‘ایران کے خلاف جارحیت سے پورے خطے میں جنگ کی آگ بھڑک اٹھے گی’

ایران کی گارڈین کونسل کے سیکرٹری جنرل محسن رضائی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف امریکا کی کسی بھی جارحیت کی صورت میں پورا خطہ جنگ کی لپیٹ میں آجائے گا۔

‘امریکا-اسرائیل’ ایران فوبیا’ سے اپنا اسلحہ فروخت کرنا چاہتے ہیں’

ایرانی وزیر دفاع امیر حاتمی نے کہا ہے کہ امریکا مذاکرات میں سنجیدہ نہیں۔ واشنگٹن کی طرف سے غیر مشروط طور پر مذاکرات کے دعوے محض دھوکہ اور فراڈ ہے۔ ماضی کے تجربات نے ثابت کیا ہے کہ امریکا نے مذاکرات میں کبھی سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا اور نہ ہی اپنے دعووں کی پاسداری کی ہے۔

اسرائیل کا جاپان سے ایران پر دبائو ڈالنے کا مطالبہ

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے اپنےجاپانی ہم منصب شینزو آبے پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے دورہ ایران کے دوران تہران پر کشیدگی کم کرنے کے لیےدبائو ڈالیں۔

امریکا کی ایرانی پیٹروکیمیکل پر نئی پابندیاں

امریکی وزارت خزانہ نے ایران کے سب سے بڑے پیٹروکیمیکل گروپ اور اس کے ذیلی اداروں پر نئی معاشی وتجارتی پابندیاں لگا دی ہیں۔