شنبه 16/نوامبر/2024

ایران

فلسطینی قوم کی حمایت اور مسلح مزاحمت کی مدد جاری رکھیں گے

اسلامی جمہوریہ ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای کے مشیراور سابق وزیرخارجہ علی اکبر ولایتی نے کہا ہےکہ ایران فلسطینی قوم کےجملہ حقوق کی حمایت اور قضیہ فلسطین کے لیے جاری مسلح جدو جہد کی حمایت اور مدد جاری رکھے گا۔

ایران میں امریکی جاسوسوں کو پھانسی دے دی گئی

ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے سترہ جاسوسوں کو گرفتار کر کے ان میں سے کچھ کو سزائے موت سنا دی ہے۔ایران کی انٹیلی جنس کی وزارت نے کہا ہے کہ یہ مشتبہ افراد ایران کے خاص شعبوں کے بارے میں، جن میں دفاع اور جوہری توانائی شامل ہیں، اہم معلومات جمع کر رہے تھے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان خبروں پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے ان دعوؤں کو یکسر مسترد کر دیا ہے اور کہا ہے کہ یہ بالکل جھوٹے ہیں۔واشنگٹن اور تہران کے درمیان حالیہ مہینوں میں کشیدگی بہت بڑھ گئی ہے۔صدر ٹرمپ نے گزشتہ برس مئی میں ایران کے ساتھ اس کے جوہری پروگرام پر ہوئے بین الاقوامی معاہدے سے یک طرفہ طور پر علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے ایران پر سخت اقتصادی پابندیاں عائد کر دی تھیں۔گزشتہ ایک سال سے دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی بڑھ رہی تھی اور حالیہ مہینوں میں دونوں ملکوں کے درمیان نوبت فوجی تصادم کے قریب قریب پہنچ گئی ہے۔ایران کا کہنا ہے کہ یہ جاسوس اس سال مارچ سے قبل بارہ ماہ کے عرصے میں گرفتار کیے گئے ہیں۔ایران کے ایک اعلیٰ خفیہ اہلکار نے اخبار نویسوں کو بتایا کہ یہ سارے کے سارے جاسوس ایران کے شہری ہیں

فلسطینیوں کی حمایت دین کا تقاضا ہے ،کسی دبائو میں نہیں آئیں گے

اسلامی جمہوریہ ایران کے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ دبائو کے باوجود فلسطینی قوم کے حقوق کی حمایت جاری رکھی جائےگی۔ ان کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کی حمایت دین اور عقائد کا تقاضا ہے اور اسے کسی صورت میں دستبردار نہیں ہوں گے۔

حماس کے نائب صدر کی قیادت میں جماعت کے وفد کا دورہ ایران

اسلامی تحریک مزاحمت'حماس' کے سیاسی شعبے کے نائب صدر صالح العاروری کی قیادت میں جماعت کا ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد ایران کے دورے پر تہران پہنچ گیا ہے۔

امن کی خاطر ایران کے ساتھ غیر مشروط بات چیت کے لیے تیار ہیں: امریکا

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ امریکا ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے کوششیں کر رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ تہران کے ساتھ امن کے لیے غیر مشروط بات چیت کے لیے تیار ہیں۔

ایران صہیونی ریاست کی اینٹ سے اینٹ بجا دے گا: حسن نصر اللہ

لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ نے کہا ہے "کہ ایران اور امریکا کے درمیان جنگ چھڑنے کے بعد امریکی اتحادی اسرائیل’غیر جانبدار‘ نہیں رہے گا۔" ان کا کہنا تھا کہ جنگ کی صورت میں ایران صہیونی ریاست کی اینٹ سے اینٹ بجا سکتا ہے۔

ایران کا یورینیم افزودگی میں اضافے کا فیصلہ آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے ایران کی جانب سے یورینیم افزودگی میں اضافے کے اعلان کو حد درجہ خطرناک اور آگ سے کھیلنے کے مترادف قرار دیا ہے۔

‘ایران نے افزودہ شدہ یورینیم کی مقدار 300 کلو گرام سے بڑھادی’

اسلامی جمہوریہ ایران نے افزودہ یورینیئم کے ذخائر میں اضافہ کرنے کا دعویٰ‌ کیا ہے۔ ایران کی 'فارس' نیوز ایجنسی نے بتایا ہے کہ وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ ایران اپنے منصوبے کے مطابق افزودہ یورینیئم کے ذخائر 300 کلو گرام سے زائد کر چکا ہے

ایران سے کشیدگی، جلد بازی میں‌ کوئی فیصلہ نہیں‌ کریں گے: ٹرمپ

مریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکا اور ایران کے بیچ کشیدگی کا معاملہ حل کرانے کے حوالے سے "جلد بازی کی کوئی ضرورت نہیں ہے"۔

ایرانی سپریم لیڈر اور وزیر خارجہ جواد ظریف پر امریکی پابندیاں عائد

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف آج سوموار سے نئی پابندیاں عاید کی جارہی ہیں اور ان کا مرکزی ہدف ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای اور وزیرخارجہ جواد ظریف ہوں گے۔