جمعه 15/نوامبر/2024

ایران و فلسطین

حماس کی تہران میں عرب ۔ ایران مذاکراتی کانفرنس میں شرکت

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" کے سربراہ ڈاکٹر خالد القدومی نے اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں تیسری عرب ایرانی مذاکراتی کانفرنس میں شرکت کی۔

ہم ایک تاریخی مرحلے سے گذر رہے ہیں،صہیونی وجود تنہا ہوچکا:ھنیہ

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے کہ فلسطینی عوام بالخصوص غزہ میں غیر معمولی اور غیر مسبوق استقامت کا اظہار کر رہے ہیں اور فلسطینی مزاحمت نسل کشی اور صہیونی جرائم کی جنگ کا پامردی سے مقابلہ کر رہی ہے۔

ڈگمگاتی صہیونی ریاست امریکی بیساکھیوں پر کھڑی ہے:ایران

اسلامی جمہوریہ ایران کےوزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا ہے کہ صہیونی ریاست اپنی بدترین دور سے گذر رہی ہے۔ آپریشن طوفان الاقصیٰ نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ صہیونی ریاست صرف امریکی سہارے پر کھڑی ہے۔

علی اکبر ولایتی کا اسماعیل ھنیہ کو فون،مزاحمتی کارروائیوں پرمبارک باد

کل منگل کواسلامی جمہوریہ ایران کے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ علی خامنہ ای کے مشیر علی اکبرولایتی نے اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی شعبے کےسربراہ اسماعیل ھنیہ سے فون پر بات کی۔

ایران میں حماس کے مندوب نے فلسطین نواز کھلاڑیوں کو ایوارڈ سے نوازا

ایران میں اسلامی مزاحمت "حماس" کے مندوب ڈاکٹر خالد القدومی نے کل جمعرات کی شام کو صیہونی کھلاڑیوں کے ساتھ میچ کا بائیکاٹ کرنے والے ایرانی ہیروز کے میلے میں شرکت کی۔

عالمی یوم القدس کے موقع پر ایرانی خواتین کی فلسطینی ’مقلوبہ‘ مہم

اسلامی جموریہ ایران کی حکومت اور عوام ، مردو خواتین سب ’عالمی یوم القدس‘ کے موقعے پر مظلوم فلسطینی قوم کے ساتھ اظہار یکجہتی میں پیش پیش ہوتے ہیں۔

"اسلامی جہاد” کا سعودی عرب ۔ ایران معاہدے کا خیر مقدم

فلسطین میں اسلامی جہاد تحریک نے اسلامی جمہوریہ ایران اور مملکت سعودی عرب کے درمیان طے پانے والے معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے۔

ایران کا ’موساد‘ کے 10 ایجنٹ گرفتار کرنے کا دعویٰ

کل پیر کو ایرانی حکام نے اپنی سرزمین پر اسرائیلی موساد کے ایجنٹوں کے ایک سیل کو گرفتار کرنے کا اعلان کیا، جس کا مقصد "مغربی آذربائیجان میں صیہونی حکومت کے خلاف جنگ میں سرگرم انٹیلی جنس فورسز کی جاسوسی کرناتھی۔

دنیا بھر کی تمام مساجد صیہونیت کے خلاف مزاحمت کےقلعے ہیں: ایران

اسلامی جمہوریہ ایران وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے زور دے کر کہا ہے کہ صہیونیوں نے 53 سال قبل مسجد الاقصی کو جو آگ لگائی تھی وہ ایک ایسا جرم تھا جو قابضین کے لیے نہ پہلا تھا اور نہ ہی آخری ہوگا

ایرانی وزیرخارجہ کا اسماعیل ھنیہ کو فون، غزہ جنگ پرتبادلہ خیال

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللھیان نے کل سوموار کو اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔