پنج شنبه 01/می/2025

اونروا

اقوام متحدہ کے امدادی قافلے پر اسرائیلی بمباری، کئی ٹرک تباہ

فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (UNRWA) نے جمعہ کے روز اعلان کیا کہ اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں اس کے امدادی قافلے پر وحشیانہ بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں بڑی مقدار میں امدادی سامان تباہ ہوگیا ہے۔

غزہ میں قتل عام اور باہ کن ہتھیاروں کے استعمال کی تحقیقات کا مطالبہ

فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (یو این آر ڈبلیو اے) کے کمشنر جنرل فلپ لازارینی نے کل جمعہ کو غزہ میں اسرائیل کی طرف سے کیے جانے والے قتل عام کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے غاصب قابض ریاست کی جانب سے غزہ میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے استعمال کی عالمی سطح پر تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

غزہ میں اسرائیلی بمباری میں اونروا کے 79 ملازمین کی شہادت کا اعلان

اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین برائے مشرق وسطی (یو این آر ڈبلیو اے) نے گذشتہ دو دنوں کے دوران غزہ میں اپنے 5 ملازمین کی شہادت کا اعلان کیا ہے، جس سے غزہ میں اس کے شہید ہونے والے ملازمین کی تعداد 79 ہوگئی ہے جب کہ بیس زخمی ہوئے ہیں۔

اونروا نے غزہ میں اپنے ٹھکانوں پر حملہ نہ کرنے کا مطالبہ کیا

اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے اونروا نے اتوار کے روز کہا کہ غزہ میں تقریباً 74000 فلسطینی شہری بے گھر ہوئے اور ایجنسی سے تعلق رکھنے والے 64 سکولوں اور سہولیات میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔

جنین پر اسرائیلی جارحیت سے 900 مکانات کو نقصان پہنچا: اونروا

فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (یو این آر ڈبلیو اے) کے ترجمان عدنان ابو حسنہ نے انکشاف کیا ہے کہ حالیہ اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں مقبوضہ مغربی کنارے کے جنین کیمپ میں 900 مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔

فلسطین: فنڈ کی قلت کے سبب اقوام متحدہ کا فوڈ پروگرام معطل

اقوام متحدہ کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ فنڈ کی سنگین قلت کے سبب اس کا ادارہ 'ورلڈ فوڈ پروگرام' اگلے ماہ سے فلسطینی علاقے میں اپنی امدادی سرگرمیاں معطل کر رہا ہے۔ اس فیصلے سے دو لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوں گے۔

’اونروا‘ نے 3000 فلسطینی ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی کردی

اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین ’اونروا‘ کی یونین آف ورکرز کے سربراہ جمال عبداللہ نے انکشاف کیا ہےکہ اونروا نے مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں اپنے اداروں کے تمام کارکنوں کی تنخواہوں میں کٹوتی کی ہے۔

’اونروا‘ نےغرب اردن کے 40 ہزار بچوں کو تعلیم سے محروم کردیا

پناہ گزینوں کے حقوق کے دفاع کے لیے کام کرنے والے فلسطینی کمیشن 302 نے کہا ہے کہ مشرقی یروشلم سمیت مقبوضہ مغربی کنارے میں اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین (اونروا) نے 40000 سے زائد بچوں کو تعلیم کے حق سے محروم کردیا ہے۔

لبنان میں موجود نصف فلسطینی پناہ گزینوں کو اقوام متحدہ کی طرف سے امداد

لبنان میں فلسطینی پناہ گزینوں کے لئے قائم اقوام متحدہ کی ’ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی‘ [اونروا] کے نئے ڈائریکٹر ڈوروتی کلاؤس" نے وعدہ کیا ہے کہ امدادہ ادارہ رمضان میں 160،000 سے زیادہ فلسطینی پناہ گزینوں کو مالی امداد فراہم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ یہ امداد رواں ماہ مارچ میں دیے جانے کی توقع ہے۔

اونروا ڈائریکٹر کا فلسطینی شہید سے متعلق بیان پر شدید احتجاج

اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ نے غرب اردن میں اقوام متحدہ کے ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی ’اونروا‘ کے ڈائریکٹر آدم بولوکوس کے اس بیان کی شدید مذمت کی ہے جس میں انہوں نے نابلس میں دو دن پہلے شہید ہونے والے بزرگ فلسطینی شہری کے بہیمانہ قتل پر منفی انداز میں رائے زنی کی تھی۔