جمعه 15/نوامبر/2024

اونروا

غزہ میں متعدی بیماریوں سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ:اونروا

اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین ’اونروا‘ نے جمعرات کو خبردار کیا کہ عالمی ادارہ صحت کی رپورٹوں کے مطابق "غزہ کی پٹی میں متعدی بیماریوں سے متاثرہ افراد کی تعداد میں غیرمعمولی اضافہ ہو رہا ہے"۔

غزہ کے باشندوں کی اکثریت 7 اکتوبر سے زبردستی بے گھرکی گئی: اونروا

اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین ’اونروا‘ نے کہا ہے کہ غزہ کی 75 فیصد آبادی کو جبری نقل مکانی کا سامنا ہے، جن میں سے ایک بڑی تعداد گذشتہ 7 اکتوبر سے 4 یا 5 مرتبہ بے گھر ہو چکی ہے، جبکہ زمینی حقائق اس بات کی تصدیق کرتے ہیں۔ کہ تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے۔

رفح سے بے دخل 8 لاکھ افراد کےغیر محفوظ علاقوں میں ہیں: اونروا

اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین(یو این آر ڈبلیو اے) کے کمشنر جنرل فلپ لازارینی نے کہا ہے کہ اسرائیلی آپریشن شروع ہونے کے بعد رفح سے اب تک 800000 افراد نقل مکانی پر مجبور ہو چکے ہیں مگران کے پاس کوئی محفوظ مقام نہیں اور وہ ہر وقت خطرے میں ہیں۔

لازارینی: غزہ میں امدادی کارکنوں سمیت کوئی بھی محفوظ نہیں

فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی 'یو این آر ڈبلیو اے' کے کمشنر جنرل فلپ لازارینی نے زور دے کر کہا ہے کہ غزہ میں امدادی کارکنوں سمیت کوئی بھی محفوظ نہیں ہے، جب کہ عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس اذانوم گیبریئس نے کہا کہ جب انہیں معلوم ہوا کہ غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملے میں اقوام متحدہ کے کارکن کی موت ہوئی ہے اور دوسرا زخمی ہے تو میں بہت افسردہ اور مایوس ہوا ہوں۔

اسرائیل نے ‘اونروا چیف’ کو چوتھی بار غزہ میں داخلے سے روک دیا

اقوام متحدہ کے امدادی ادارے ' اونروا' کے سربراہ کو اسرائیلی فوج نے ایک مرتبہ پھر اتوار کے روز غزہ میں داخل ہونے سے روک دیا ہے۔ حالیہ دنوں میں یہ دوسرا موقع ہے کہ اسرائیل کی طرف سے انسانی بنیادوں پر اقوام متحدہ کی طرف سے فلسطینی کی امداد کے لیے قائم کیے گئے ادارے 'اونروا' کے سربراہ کو غزہ میں داخل ہونے سے روکا گیا ہے۔

اونروا: غزہ میں اسرائیلی قتل عام میں 10 ہزار سے زائد خواتین شہید

فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (یو این آر ڈبلیو اے) نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ خواتین کے خلاف جنگ کے طور پر جاری ہے"۔انہوں نے مزید کہا کہ جاری اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں 10000 سے زائد خواتین شہید اور 19000 خواتین زخمی ہو چکی ہیں۔

’اونروا‘ کوختم کرنا فلسطینی پناہ گزینوں کا وجود ختم کرنا ہے:لازارینی

اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین (UNRWA) کے کمشنر جنرل فلپ لازارینی نے ایک میڈیا بیان میں کہا ہے کہ ایجنسی کو ختم کرنے کا مقصد فلسطینیوں سے ان کی پناہ گزینوں کی حیثیت کو ختم کرنا ہے۔

جاپان نے ‘ اونروا’ کی فنڈنگ بحال کردی

جاپان نے اعلان کیا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی فلسطینیوں کی مدد کے لیے قائم ایجنسی ' اونروا' کے ماہ جنوری سے معطل کردہ فنڈز کو بحال کر دے گا۔ کیونکہ ایجنسی نے اسرائیل کے الزامات کے بعد اپنا اعتمماد بحال کرنے کے لیے کوششیں شروع کر رکھی ہیں۔

غزہ کے خلاف اسرائیلی جارحیت میں ’اونروا‘ کے 171 ملازم شہید

اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین (UNRWA) نے گذشتہ اکتوبر کی سات تاریخ سے غزہ کی پٹی پر جاری اسرائیلی جارحیت کے دوران اپنے 171 ملازمین کی شہادت کا اعلان کیا۔

اسرائیل نے ’یو این‘ ریلیف ایجنسی کے سربراہ کو غزہ جانے سے روک دیا

اسرائیل اپنے کاموں کے حوالے سے دنیا کی انوکھی ریاست مشہور ہے لیکن اس نے ایک تازہ اقدام ایسا کیا ہے کہ جس سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ موجودہ عالمی نظام کو سرے سے ماننے کو بھی تیار نہیں ہے۔ اسرائیل نے پیر کے روز اقوام متحدہ کی ایجنسی ' اونروا' چیف کو غزہ میں داخل ہونے سے روک دیا ہے۔ اس سے پہلے اسرائیل اقوام متحدہ کی قرار دادوں پر عمل کرنے کو بھی کم تیار ہوتا ہے ۔