
صہیونی بلدیہ "اونروا” کو القدس سے بے دخل کرنے کے لیے سرگرم
جمعہ-19-اکتوبر-2018
بیت المقدس کی نام نہاد اسرائیلی بلدیہ فلسطینی پناہ گزینوں کی بہبود کے ذمہ دار ادارے" یو این ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی" اونروا کو شہر سے بے دخل کرنے کے لیے ایک بار پھر سرگرم ہوگئی ہے۔ صہیونی میئر نیر برکات نے اسرائیلی وزیر برائے القدس "زئیو الکین" سے مطالبہ کیا وہ "اونروا" کو بیت المقدس سے نکال باہر کرنے کے لیے فوری احکامات جاری کریں۔