جمعه 15/نوامبر/2024

انٹرویو

پانچ ممالک قیدیوں کے تبادلے کی ڈیل کے لیے کوشاں ہیں: موسیٰ دو دین

اسلامی تحریک مزاحمت'حماس' کے سیاسی شعبے کے سینیر رکن موسیٰ دو دین نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کی ڈیل کی کوششیں جاری ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ پانچ ممالک اسرائیل اورفلسطینیوں کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کی ڈیل کرانے کی کوشش کررہے ہیں۔ عن قریب اس حوالے سے اہم پیش رفت کا اعلان کیا جائے گا۔

مجھے اسرائیل کے حوالے کرنا ‘امریکی قذاقی’ اور نیتن یاھو کی معاونت تھی’

حال ہی میں امریکا میں رہا ہونے والے فلسطینی سائنسدان عبدالحلیم الاشقر نے کہا ہے کہ FBI انہیں اسرائیل کے حوالے کرنے کی کوشش کر رہی تھی مگر اسے اس میں‌ ناکامی ہوئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مجھے اسرائیل کے حوالے کرنا امریکا کی 'قذاقی' اور بنجمن نیتن یاھو کی معاونت کے مترادف تھا۔

دُنیا جان لے فلسطین ’بکاؤ مال‘ نہیں: عیسائی رہ نما

فلسطین کے سرکردہ عیسائی رہ نما اور رومن آرتھوڈوکس چرچ کے سربراہ عطا اللہ حنا نے کہا ہے کہ فلسطینی قوم امریکا اور ڈونلڈ ٹرمپ کے سامنے سر نہیں جھکائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی قوم نے آج تک اپنے اصولی مطالبات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا کی طرف سے پیش کردہ نام نہاد امن تجویز ’صدی کی ڈیل‘ ایک منحوس اسکیم ہے جو کسی صورت میں کامیاب نہیں ہوگی۔

اسرائیلی وزیردفاع کا انٹرویو شائع کرنے پرفلسطینی اخبار کا سوشل بائیکاٹ

فلسطینی اتھارٹی کے مقرب سمجھے جانے والے کثیرالاشاعت مقامی اخبار ’’القدس‘‘ کی جانب سےفلسطینیوں کے بدترین دشمن اور قاتل اسرائیلی وزیردفاع آوی گیڈور لائبرمین کا انٹرویو شائع کرنے پر سماجی، عوامی اور ابلاغی حلقوں کی طرف سے اخبار کا بائیکاٹ کیا جا رہا ہے۔

اسرائیلی سفارت کار عبرانی صحافیوں کو انٹرویو نہ دینے کے پابند؟

اسرائیلی حکومت نے ملک کے تمام سفیروں اور سفارت کاروں سے کہا ہے کہ وہ عبرانی میں بات چیت کرنے والے صحافیوں کو انٹرویو دینے سے سختی سے اجتناب برتیں کیوں کہ حال ہی میں انکشاف ہوا ہے کہ عرب ممالک رواں ویانا میں منعقد کی جانے والی عالمی توانائی ایجنسی کی کانفرنس کے موقع پر اسرائیل کے جوہری پروگرام پر پابندی کی قرارداد پیش کرنے کی مخالفت کریں گے۔

’فلسطینی قومی یکجہتی سے صہیونیوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیں‘

مسجد اقصیٰ کے انتظامی امور کے ڈائریکٹر اور فلسطین کے سرکردہ مذہبی رہ نما الشیخ عمر الکسوانی نے یہودی شرپسندوں کی طرف سے مسجد اقصیٰ پر یلغار کو قبلہ اول کے خلاف خطرناک سازش قرار دیا ہے۔ انہوں نے فلسطینی قوم پر زور دیا ہے کہ وہ قومی یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے صہیونی ریاست اور انتہا پسند یہودیوں کے مذموم عزائم خاک میں ملا دیں۔

خلیل تفکجی کی یہودی آبادکاری کی توسیع بارے خصوصی گفتگو

فلسطینی مورخ اور تاریخی مخطوطات کے ماہر خلیل تفکجی نے مرکزاطلاعات فلسطین سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’معالیہ ادومیم‘‘ یہودی کالونی کو اسرائیل میں ضم کرنے کی مذموم سازش کا مقصد بیت المقدس کو فلسطینیوں سے چھیننا ہے۔