جمعه 15/نوامبر/2024

انسانی حقوق کی پامالیاں

فلسطینی اتھارٹی کی 2022ء میں انسانی حقوق کی 3584 خلاف ورزیاں

مقبوضہ مغربی کنارے میں سیاسی قیدیوں کے اہل خانہ کی کمیٹی نے 2022 کے دوران فلسطینی شہریوں کے خلاف فلسطینی اتھارٹی کے حکام کی طرف سے کی جانے والی 3584 خلاف ورزیوں کی تفصیلات بیان کی ہیں۔ ان میں دو قتل، 994 سیاسی گرفتاریاں، 418 سمن، 250 حملے اور مار پیٹ اور 306 گھروں اور کام کی جگہوں پر چھاپے شامل ہیں۔

2022 فلسطینی صحافیوں پر بھاری گذرا،دوصحافی شہید ہزاروں خلاف ورزیاں

فلسطین جرنلسٹ سپورٹ کمیٹی نے فلسطین میں میڈیا کی آزادیوں پر1003 سے زیادہ خلاف ورزیوں کی تفصیلات جاری کی ہیں۔ گذشتہ برس اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں دو خواتین صحافی شہید جب کہ درجنوں کو زخمی اور گرفتار کیا گیا۔

فلسطینی اتھارٹی کا2022 میں کارکنوں کے خلاف طاقت کا وحشیانہ استعمال

فلسطین میں شہری آزادیوں اور بنیادی حقوق پر نظررکھنے والے ادارے "لائرز فار جسٹس" گروپ کے ڈائریکٹر مہند کراجہ نے کہا ہے کہ سال 2022 کارکنوں کے خلاف حکام کی طرف سے سب سے زیادہ جبروتشدد کا سال ہے۔ جہاں اس سال مغربی کنارے میں سیاسی قیدیوں کی تعداد 700 سے زائد ہوگئی ہے۔

علاج سے محروم فلسطینی کی اسرائیلی جیل میں موت پرفلسطین میں سوگ

اسرائیلی جیل میں علاج سے محروم رہنے والے فلسطینی ابو حمید کی وفات پر کل منگل کے روز فلسطین کے مختلف علاقوں میں ہڑتال کی گئی اور سوگ منایا گیا۔

اتھارٹی اصلاحات،انتخابات کے مطالبات پر خاموش ہے: ہیومن رائٹس واچ

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ’ہیومن رائٹس واچ‘ نے کہا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی اصلاحات اور انتخابات کے انعقاد کے مطالبات پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

فلسطینی اتھارٹی سے جیلوں میں تشدد کے واقعات کی تحقیقات کرے:ایمنسٹی

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ’ایمنسٹی انٹرنیشنل‘ نے مغربی کنارے کے حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی جیلوں میں سیاسی قیدیوں پر تشدد کی تحقیقات کریں۔

گذشتہ اکتوبر میں 30 فلسطینی شہید، 3665 خلاف ورزیاں

فلسطین انفارمیشن سینٹر’معطی‘ کی ماہانہ رپورٹ میں شائع ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر 2022 کے مہینے میں اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں 30 فلسطینی شہید اور 720 زخمی ہوئے جب کہ قابض فوج اور آباد کاروں نے مغربی کنارے اور القدس میں فلسطینیوں کے خلاف 3665 خلاف ورزیاں کیں۔

شمالی شام میں فلسطینی پناہ گزین کیمپوں میں حملے بند کرنے کا مطالبہ

شام میں انسانی حقوق کی صورت حال پر نظر رکھنے والے گروپ "سیریا ریسپانس کوآرڈینیٹرز" کی ٹیم نے گذشتہ ہفتے حلب کے شمالی اور مشرقی دیہی علاقوں میں متحارب دھڑوں کی لڑائیوں اور جھڑپوں کے بعد شہریوں کے خلاف ہونے والی متعدد خلاف ورزیوں کی نشاندہی کی ہے۔

گذشتہ ستمبر میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں 445 فلسطینی گرفتار

فلسطین میں انسانی حقوق اور قیدیوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والوں تنظیموں نے میں بتایا ہے کہ اسرائیلی قابض فوج نے ستمبر کے مہینے کے دوران 445 فلسطینیوں کو گرفتار کیا جن میں 35 بچے اور 19 خواتین شامل ہیں۔

رواں سال کے دوران اب تک بیت المقدس کے خلاف 3940 صہیونی خلاف ورزیاں

فلسطین انفارمیشن مرکز "معطی" نے اس سال کے آغاز سے لے کر گذشتہ اگست کے آخر تک مقبوضہ شہر بیت المقدس میں صیہونی خلاف ورزیوں کے 3940 واقعات کا اندراج کیا ہے۔