بینالاقوامی ادارے "حشد” نے اسرائیلی قابض حکومت کی طرف سے نام نہاد”نیشنل گارڈ” کے قیام کی منظوری کی مذمت کی۔ حشد کا کہنا ہے کہ یہملیشیا آباد کار گروپوں کو فلسطینیوں پرحملوں میں قانونی حیثیت دینے کا ایک سوچاسمجھا منصوبہ ہے۔
’حشد‘ نے زور دے کر کہا کہ "نیشنل گارڈ” کے نام سے یہ گروپفلسطینیوں سے لڑنے اور انہیں دھمکانے، ان پر اور ان کی املاک پر حملہ کرنے اور انکے خلاف نسلی تطہیر، نقل مکانی اوردیگر جرائم پر عمل کرنے کی کوشش ہے۔
بیان میں وضاحت کی کہ یہ ملیشیا قابض ریاست، انتہا پسندان گروہوں کو مغربی کنارے کی آبادکاری اور اس کے الحاق کو جاری رکھنے، یروشلم شہر کو یہودیانے اورمقدس مقامات کی بے حرمتی کا مکروہ عمل تیز کرنے اور فلسطینیوں کے خلاف دہشت گردانہسازشوں کو آگے بڑھانے کی مذموم کوشش ہے۔
"موبلائزیشن” نے اقوام متحدہ، انسانی حقوق کونسل، یورپی یونیناور بین الاقوامی اور علاقائی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینیوں کو بینالاقوامی تحفظ فراہم کرنے کے لیے موثر اقدامات کریں، "قابض ریاست کا بائیکاٹکریں، اس پر پابندیاں لگائیں اور اس کے رہ نماؤں کو جنگی مجرموں کے طور پر جوابدہٹھہرانے کے لیے سنجیدہ اقدامات کریں۔
خیال رہے کہ اتوارکو اسرائیلی قابض حکومت نے نیشنل گارڈ کے قیام کی منظوری دی تھی۔ یہ ملیشیا قومیسلامتی کے انتہا پسند وزیر ایتمار بن گویر کے براہ راست ماتحت ہوگی۔