چهارشنبه 30/آوریل/2025

انسانی حقوق کی پامالیاں

اسرائیل نے اہالیان غزہ پر خوف اور جبری نقل مکانی کی جنگ مسلط کردی

انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیم ’یورو-میڈیٹیرینین ہیومن رائٹس آبزرویٹری‘ نے کہا ہے کہ اسرائیلی قابض فوج فلسطینی شہریوں کو بے گھر کرنے کی ایک بڑی لہر کے درمیان غزہ شہر اور اس کے شمال میں لوگوں کو خوف زدہ کرنے، ڈرانے دھمکانے اور جبری نقل مکانی کی جنگ مسلط کیے ہوئے ہے۔

غزہ میں قابض فوج نے شہریوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کیا؟

کل اتوار کو الجزیرہ ٹی وی کی طرف سے حاصل کردہ نئی خصوصی تصاویر میں دکھایا گیا ہے کہ اسرائیلی قابض فوج غزہ کی پٹی میں لڑائی کے دوران فلسطینی شہری قیدیوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرتی ہے۔

غزہ میں اوسطا 10 بچے روزانہ اپنی ٹانگوں سے معذور ہو رہے ہیں:یو این

بچوں کے حقوق سے متعلق اقوام متحدہ کی کمیٹی کی سربراہ این سکیلٹن نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں کوئی بھی بچہ خوف، درد اور بھوک سے محفوظ نہیں ہے۔

غزہ میں خاندانوں کے خلاف 371 اجتماعی قتل عام، 1981 شہید

فلسطین کے سرکاری میڈیا آفس نے پیر کی شام کو انکشاف کیا کہ صیہونی غاصب فلسطینی خاندانوں کے خلاف جارحیت کے آغاز سے اب تک 371 قتل عام کر چکے ہیں۔ ان میں گھروں کو بغیر پیشگی اطلاع یا انتباہ کے ان کے مکینوں کے سروں کے اوپر بمباری کی گئی، جس کے نتیجے میں 1981 شہید ہوئے۔ جن میں اکثریت بچوں اور خواتین کی تھی۔

اسرائیل نے غزہ پر ایک چوتھائی ایٹم بم کے برابر بمباری کی ہے

یورو-میڈیٹیرینین ہیومن رائٹس آبزرویٹری نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی قابض فوج کے خونریز فضائی اور توپ خانے کے حملوں نے اسے جہنم کے گڑھے میں تبدیل کر دیا جہاں انتہائی پیچیدہ انسانی حالات میں موت اور تباہی کے سوا کچھ نہیں اور زندگی کی بنیادی ضرورت پانی تک بند کردیا گیا ہے۔

’اسرائیلی لیڈروں کے بیانات جنگی جرائم کی دعوت پر مبنی ہیں‘انسانی حقوق

ہیومن رائٹس واچ نے پیر کے روز غزہ پر ناکہ بندی مسلط کرنے کے بارے میں اسرائیلی وزیر دفاع یوآو گیلنٹ کے بیانات پر تنقید کرتے ہوئے انہیں نفرت انگیز اور جنگی جرائم کے ارتکاب کی دعوت قرار دیا۔

اسرائیل نے انسانی حقوق کی پامالیوں کے تمام ریکارڈ توڑ دیے:عرب ممالک

کل بدھ کو جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے اپنے 54ویں اجلاس میں فلسطین اور دیگر مقبوضہ عرب علاقوں میں انسانی حقوق کی صورتحال سے متعلق ایجنڈے کے ساتویں آئٹم کے فریم ورک کے اندر ایک عمومی بحث میں حصہ لیا۔

رواں سال کے دوران اسرائیلی فوج نے 60 زخمی فلسطینی گرفتار کیے

صیہونی قابض فوج نے رواں سال 2023 کے آغاز سے اب تک 60 زخمی فلسطینیوں کو گرفتار کیا ہے جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

بیروت:ہالینڈ کے سفارت خانے کے سامنے ابو راشد کی رہائی کے لیے مظاہرہ

لبنان میں درجنوں فلسطینی پناہ گزینوں نے پیر کی صبح بیروت میں ہالینڈ کے سفارت خانے کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا جس میں کارکن امین ابو راشد کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا، جو تقریباً تین ماہ سے ہالینڈ میں زیرحراست ہیں۔

یورو میڈ کا قابض اسرائیل کو سزا دینے کا مطالبہ کیا

انسانی حقوق کی تنظیم یورو- میڈیٹیرینین ہیومن رائٹس مانیٹر نے فلسطین کے ساتھ تعلقات کے لیے یورپی پارلیمنٹ کے وفد کے اجلاس کے دوران کہا ہے کہ اسرائیل مقبوضہ فلسطین میں یورپی فنڈز سے چلنے والے منصوبوں کے حوالے سے جنگ چھیڑ رہا ہے۔ انہیں تباہ کر کے انہیں محدود کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔