دوشنبه 02/دسامبر/2024

اسرائیل نے اہالیان غزہ پر خوف اور جبری نقل مکانی کی جنگ مسلط کردی

منگل 9-جولائی-2024

انسانی حقوق کے لیے کامکرنے والی تنظیم ’یورو-میڈیٹیرینین ہیومن رائٹس آبزرویٹری‘ نے کہا ہے کہ اسرائیلی قابض فوج فلسطینی شہریوں کو بےگھر کرنے کی ایک بڑی لہر کے درمیان غزہ شہر اور اس کے شمال میں لوگوں کو خوف زدہکرنے، ڈرانے دھمکانے اور جبری نقل مکانی کی جنگ مسلط کیے ہوئے ہے۔

Euro-Med نے ایک بیان میںمزید کہا کہ ہم نے شہر کے متعدد علاقوں سے دسیوں ہزار باشندوں کی نقل مکانی کوریکارڈ تیار کیا ہے۔ یہ فلسطینی کھلے آسمان تلے، سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر ہیں اوربے سروسامانی، شدید گرمی، بھوک، بمباری، تکالیف، زخموں اور بیماریوں کے باوجودزندہ رہنے کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

انہوں نے نشاندہی کی کہنقل مکانی کی کارروائیاں قابض فوج کی طرف سے غزہ کے بڑے علاقوں میں جاری انخلاء کیمتضاد ہدایات کی روشنی میں کی گئی ہیں، جو کہ بھوک اور اندھا دھند ہلاکتوں کی وسیعجنگ کے جاری رکھنے کی ایک بدترین شکل ہے۔

قابض فوج نے غزہ شہر کےجنوب مغربی علاقوں میں زمینی دراندازی کے ساتھ فوجی آپریشن شروع کیا، جس کے نتیجے میںدسیوں ہزار بے گھر لوگوں کو ایک بار پھر نقل مکانی پرمجبور کیا گیا۔ الشجاعیہ کےعلاقوں التفاح”، "الدرج” اور دوسرے محلوں سے بڑی تعداد میں لوگوں کو نقلمکانی پرمجبور کیا گیا۔

انسانی حقوق گروپ نے قابضفوج کی جانب سے غزہ شہر کے جنوب مشرق اور پھر جنوب مغربی محلوں میں اچانک دراندازیکے دوران نقل مکانی پرمجبور کرنے کی شدید مذمت کی۔

تنظیم کا کہنا ہے کہ شہریوں کو نقل مکانی سے قبلکسی قسم کی پیش گی وارننگ نہیں دی گئی۔ نقل مکانی کا حکم دینے کے ساتھ ہی قابض فوجنے علاقے پرفضائی اور زمینی حملے شروع کردیے جس کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی شہیداور زخمی ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نےدرجنوں فائر بیلٹس پرمشتمل اسرائیلی فضائی حملوں کی نشاندہی کی۔ قابض فوج نے غزہشہر کے بڑے علاقوں میں جاری زمینی دراندازی کے ساتھ توپ خانے کے گولے داغے، گھرگھرتلاشی کے دوران عام شہریوں کی گرفتاری کےساتھ کئی شہریوں کو گولیاں مار کر شہید کردیا گیا۔

انسانی حقوق گروپ نےنشاندہی کی کہ "اسرائیل” غزہ کی پٹی میں ایسے شہریوں کو نشانہ بنانے کیایک منظم پالیسی اپنا رہا ہے جو بین الاقوامی انسانی قانون کے تحت ’محفوظ‘ہیں مگراسرائیلی فوج نہتے فلسطینیوں کو بار بار نشانہ بنا  رہی ہے۔

انہوں نے زور دے کر کہاکہ "اسرائیل” جان بوجھ کر قتل اور فاقہ کشی مسلط کرنے کی پالیسی کےذریعے غزہ کی پٹی کے لوگوں پر جبری نقل مکانی مسلط کرنے، اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر اور اس کے پناہ گاہوں کو نشانہ بنانے اور وہاں اجتماعی قتل عام سمیت تمامبنیادی ضروریات زندگی کو تباہ کرنے کی پالیسی پرعمل پیرا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی