جمعه 15/نوامبر/2024

اندرون فلسطین

"عرب العرامشہ” میں زخمی اسرائیلی فوجی افسر ہلاک

گزشتہ ہفتے شمالی مقبوضہ فلسطین کے مغربی الجلیل میں عرب العرامشہ پر لبنانی حزب اللہ کے حملے میں زخمی ہونے والا اسرائیلی فوج کا میجر کل اتوار کو ہلاک ہو گیا۔

القدس اور اندرونی علاقوں سے ہزاروں فلسطینیوں کی بے دخلی کا منصوبہ

اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے مقبوضہ بیت المقدس اور اسرائیلی علاقوں میں بسنے والے سیکڑوں اسرائیلی عرب باشندوں کو "دہشت گردی کے مرتکب" ہونے کی پاداش میں فلسطینی اتھارٹی کے زیرانتظام علاقوں میں بھیجا جا سکتا ہے۔

اندرون فلسطین میں عرب آبادی کی نسل کشی میں اسرائیل ملوث ہے:ھنیہ

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے پولیٹیکل بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے مقبوضہ علاقوں میں فلسطینی عوام کی نمائندہ قوتوں پر زور دیا ہے کہ وہ عرب آبادی کے خلاف جاری قتل عام کے جرائم اور خونریزی کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں۔ انہوں نے کہ اندرون فلسطین میں ہونے والے قتل کے واقعات میں اسرائیلی ریاست اور اس کے ادارے ملوث ہیں۔

مقبوضہ فلسطین کے ممتاز مذہبی رہ نما کو گولیاں مار کر شہید کردیا گیا

آج ہفتے کی صبح اندرو فلسطین کے علاقے کفر قرع میں نامعلوم مسلح صہیونی شرپسندوں نے اسلامی تحریک کے سرکردہ رہ نما، عالم دین اور کفر قرع کی جامع مسجد قباء کے امام اور خطیب الشیخ سامی عبدالطیف کو گولیاں مار کر شہید کیا ہے۔

صہیونیوں کے بڑھتے جرائم کے خلاف ہزاروں کفن پوش فلسطینیوں کا احتجاج

کل اتوار کی شام مقبوضہ علاقوں کے فلسطینیوں نے کفن پہن کر یہودیوں کی طرف سے روا رکھے جانے والے منظم جرائم اور پر اسرائیلی ریاست کی مجرمانہ خاموشی کے خلاف ایک احتجاجی جلوس نکالا۔ جلوس میں ہزاروں کفن پوش فلسطینیوں نے شرکت کی۔

عارہ میں یہودی شرپسند نے بزرگ فلسطینی کو گولی مار دی

کل ہفتے کو مقبوضہ فلسطین کے اندرونی علاقےعارا میں فائرنگ کے جرم میں پچاس سال کا ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔

اندرون فلسطین، ایک لاکھ مسماری نوٹس،پانچ لاکھ پر تعمیرات پرپابندی

مقبوضہ فلسطین کے سنہ 1948ء کے علاقوں میں فلسطینیوں کے مکانات اور املاک کی مسماری کے ساتھ ساتھ ان کے گھروں کی تعمیر پر بڑے پیمانے پر عائد پابندیوں کے نئے اعدادو شمار سامنے آئے ہیں۔

ہزاروں فلسطینیوں کا مقبوضہ گاؤں لجون کی طرف واپسی کے لیےمارچ

سنہ 1948 میں مقبوضہ فلسطین کے اندرونی علاقوں سے لوگوں کا ایک بڑا ہجوم حیفا کے لجون گنجان آباد گاؤں کی زمینوں پر پہنچا جہاں انہوں نے غصب کی گئی زمینوں اور گھروں میں واپسی کے لیے 26ویں واپسی مارچ میں شرکت کی۔

یہودیوں کو اندرون فلسطین کی شخصیات کے قتل پراکسانےکی شدید مذمت

مقبوضہ فلسطین کے اندرونی علاقوں میں قائم قومی کمیٹی یہودی آباد کاروں اور انتہا پسندوں کو فلسطینیوں کی سرکردہ شخصیات کے قتل پر اکسانے اور نے تشدد بھڑکانے کے بہانے کی شدید مذمت کی ہے۔ کمیٹی کا کہنا ہے کہ اسرائیلی ریاست ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت یہودی شرپسندوں کو اندرون فلسطین میں سرکردہ فلسطینی شخصیات کے قتل پراکسانے کی کوشش کررہی ہے۔

یافا میں تاریخی مسجد سیدنا علی پر یہودی شرپسندوں کا حملہ

نامعلوم یہودی شرپسندوں نے جمعرات کواندرون فلسطین کے علاقے یافا میں واقع تاریخی مسجد سیدنا علی پر حملہ کیا اور اس کی توڑ پھوڑ کی گئی۔ یہودی آباد کاروں نے اندرون فلسطین کے علاقے ہرٹزیلیا میں تعمیر کردہ مسجد پر حملہ کیا۔