جمعه 15/نوامبر/2024

انتقامی کارروائی

فلسطینی معلم کا مکان مسمار، تین صاحبزادے زندانوں میں قید

اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین سے تعلق رکھنے والے اسکول کےاستاد جمال القنبع کے خلاف انتقامی کارروائی اور ریاستی جبر کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس کے تین جوان بیٹوں کو حراست میں لینے کے ساتھ اس کا مکان بھی مسمار کرڈالا۔

فلسطینی شہری کا مکان مسمار، مزاحمت پرمالک مکان زخمی حالت میں گرفتار

فلسطین کے مقبوضہ وادی اردن میں اسرائیلی فوج نے ایک فلسطینی شہری کا مکان مسمار کردیا۔ اس موقع پر مالک مکان نے صہیونی فوج کی انتقامی کارروائی کے خلاف مزاحمت کی اور مکان مسماری سے روکا جس پر قابض فوج نے فائرنگ کرکے اسے زخمی کردیا جس کے بعد اسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

صہیونی حکومت انسانی حقوق گروپ کے خلاف انتقامی کارروائی پر اتر آئی

اسرائیل میں انسانی حقوق کی تنظیم ’’بتسلیم‘‘ کی جانب سے فلسطینی شہروں میں غیرقانونی یہودی آباد کاری پر تنقید پرصہیونی حکومت سیخ پا ہے اور بتسلیم کے خلاف انتقامی کارروائی پر اترآئی ہے۔