جمعه 15/نوامبر/2024

انتفاضہ القدس

انتفاضہ القدس کے دوران 268 فلسطینی شہید،الخلیل شہر سر فہرست

فلسطین میں انسانی حقوق کی تنظیموں کی طرف سے جاری کردہ اعدادو شمار میں بتایا گیا ہے کہ یکم اکتوبر 2015ء کے بعد سے دسمبر 2016ء تک فلسطین میں جاری تحریک انتفاضہ القدس کے دوران صہیونی ریاستی دہشت گردی میں 268 فلسطینی جام شہادت نوش کرچکے ہیں۔

اسرائیلی فوج کا غرب اردن میں اسلحہ فیکٹری پکڑنے کا دعویٰ

قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں اسلحہ اور گولہ بارود تیار کرنے والی ایک فیکٹری پکڑنے کا دعویٰ کیا ہے۔

’انتفاضہ مساجد‘ سے’ انتفاضہ القدس‘تک، قربانیوں،عزیمت کی لازوال داستان!

جمعرات 8 دسمبر کو فلسطینی قوم ہرسال پہلی تحریک انتفاضہ کی سالگرہ منائی جاتی ہے۔ اسی تاریخ سنہ 1987ء میں فلسطین میں پہلی تحریک انتفاضہ شروع ہوئی۔ فلسطینیوں کی بیداری کی پہلی تحریک کو ’انتفاضہ الحجارۃ‘بھی کہا جاتا ہے۔ یہ تحریک 8 دسمبر 1987ء کو شروع ہوئی 1994ء تک جاری رہی۔ سات سال تک جاری رہنے والی اس تحریک کے دوران صہیونی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں 1300 فلسطینی شہید اور 90 ہزار زخمی ہوئی۔

اسرائیلی فوج کا وحشیانہ کریک ڈاؤن،24 فلسطینی حراست مراکز منتقل

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں آج جمعرات کو گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران 24 فلسطینیوں کو حراست میں لینے کے بعد حراستی مراکز میں منتقل کردیا ہے۔

اسرائیلی فوج نے چاقو حملے کی آڑ میں فلسطینی نوجوان گولیوں سے بھون ڈالا

مقبوضہ مغربی کنارے سے موصولہ اطلاعات کے مطابق اٹھارہ سالہ فلسطینی نوجوان کو سرحدی پولیس اہلکاروں پر چاقو حملے کی دھمکی کی پاداش میں گولی مار کر شہید کر دیا گیا۔

نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کا زہریلی آنسوگیس سے حملہ

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں نہتے فلسطینیوں کے خلاف کریک ڈاؤن اور وحشیانہ تشدد کے دوران کم سے کم 50 فلسطینی شہریوں کو زخمی کردیا۔

اذان پرپابندی لگائی تو اسرائیل کو اس کی بھاری قیمت چکانا ہوگی:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ نے اسرائیلی حکومت کی طرف سے فلسطینی شہروں میں موجود مساجد میں لاؤڈ اسپیکر پر اذان دینے پر پابندی کی سازشوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں مستردکردیا ہے۔ حماس نے واضح کیا ہے کہ فلسطینی مساجد میں اذان دینے پر پابندی لگائی گئی تو اسرائیل کو اس کی بھاری قیمت چکانا ہوگی۔

القدس یونیورسٹی پراسرائیلی فوج کا دھاوا، تشدد سے 12 زخمی

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں واقع ’’القدس یونیورسٹی‘‘ کے کیمپس پر اسرائیلی فوج نے ایک بار پھر دھاوا بول دیا۔ صہیونی فوج نے تشدد سے کم سے کم بارہ فلسطینی شہری زخمی ہوگئے۔

غرب اردن: اسرائیلی فوجیوں پر فائرنگ، ایک اہلکار زخمی

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہروں رام اللہ اور طولکرم میں اسرائیلی فوج پر فلسطینی شہریوں کی طرف سے فائرنگ کی گئی ہے جس کے نتیجے میں ایک اہلکار کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

رام اللہ: چاقو حملے کے شبے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی شہید

فلسطین کےمقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ کے شمال مشرق میں قائم "عوفر" یہودی کالونی کے قریب قابض اسرائیلی فوج نے ایک فلسطینی نوجوان کو گولیاں مار کر شہید کردیا۔ قابض فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ فلسطینی شہری کو گولیاں اس وقت ماری گئیں جب اس نے ایک اسرائیلی فوجی پر چاقو سے قاتلانہ حملہ کیا۔