جمعه 15/نوامبر/2024

انتفاضہ القدس

اسرائیل کا ایک سال میں 1300 فدائی حملے ناکام بنانے کا دعویٰ

اسرئیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ ایک سال کے دوران فوج اور سیکیورٹی اداروں نے فلسطینیوں کی طرف سے 1300 فدائی حملوں کو ناکام بنایا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ سال 2017ء کےبعد سے اب تک 1300 فدائی حملے ناکام بنائے گئے ہیں۔

حماس اور اسلامی جہاد کی عکا میں مزاحمتی کارروائی کی تحسین

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے شمالی فلسطینی شہرعکا میں گذشتہ روز ایک بہادرانہ مزاحمتی کارروائی میں تین اسرائیلی فوجیوں کو زخمی کرنے کے واقعے کی تحسین کی ہے۔

فلسطینی شہری نے گاڑی صہیونی فوجیوں پر چڑھا دی،3 زخمی

اسرائیلی پولیس کے مطابق سنہ 1948ء کے مقبوضہ فلسطین میں گذشتہ روز ایک مقامی عرب شہری نے گاڑی کی ٹکر سے تین اسرائیلی پولیس اہلکار کچل ڈالے۔ اسرائیلی پولیس کی فائرنگ سے گاڑی کا ڈرائیور بھی زخمی ہوگیا۔

غرب اردن:فائرنگ کے نتیجے میں ایک غاصب صہیونی جہنم واصل

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں ایک یہودی کالونی کےقریب نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک یہودی آباد کار ہلاک ہوگیا۔

غرب اردن میں دسمبر کےمہینے میں 4 فلسطینی شہید، 700 گرفتار

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقوں میں اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے۔ دسمبر کے مہینے میں غرب اردن کے مختلف شہروں میں صہیونی فوج کی دہشت گردی میں چار فلسطینی شہید، ہزاروں زخمی اور سات سو فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا۔

ٹرمپ کے ’اعلان القدس‘ کےشہید ہونے والے فلسطینی!

چھ دسمبر 2017ء کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مقبوضہ بیت المقدس کو قابض صہیونی ریاست کا دارالحکومت تسلیم کرتے ہوئے تل ابیب میں قائم امریکی سفارت خانہ القدس منتقل کرنے کا حکم دیا۔

بیت المقدس کا مکہ اور مدینہ کی طرح دفاع کیا جائے:الشیخ صبری

قبلہ اول کے امام وخطیب الشیخ عکرمہ صبری نے خبردار کیا ہے کہ چھ دسمبر دو ہزار سترہ کو امریکی صدر ڈونلڈ کے اعلان القدس پر عمل درآمد کیا گیا تو فلسطین میں نہ تھمنے والا ایک طوفان اٹھ کھڑا ہوگا۔

الخلیل: مشتعل فلسطینی ھجوم نے القدس سےملانے والی شاہراہ بند کردی

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں فلسطینی مظاہرین نے شہر کو مقبوضہ بیت المقدس سے ملانے والی شاہراہ ٹائر جلا کر بند کردی، جس کے نتیجے میں کئی گھنٹے تک دو طرفہ ٹریفک بند رہی۔

اسرائیلی فوج نے چیک پوسٹ کے قریب فلسطینی بچی کو گولی ماردی

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں قابض اسرائیلی فوج نے ایک فلسطینی لڑکی کو گولی ماردی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئی ہے۔

گاڑی میں چاقو رکھنے کے الزام میں فلسطینی نوجوان گرفتار

اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں ایک فلسطینی نوجوان کو حراست میں لیا ہے جس پر یہودی آباد کاروں پر فدائی حملے کی تیاری کا الزام عاید کیا گیا ہے۔