جمعه 15/نوامبر/2024

انتفاضہ القدس

فلسطین میں کشت وخون جاری، 16 سالہ لڑکی مزاحمت کے الزام میں شہید

فلسطین میں قابض صہیونی فوج کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں منگل کے روز اسرائیلی فوجیوں نے ایک سولہ سالہ لڑکے کو مزاحمت کار قرار دے کر شہید کردیا۔

فدائی حملے کا الزام، اسرائیلی فوج نے ایک اور فلسطینی شہری شہید کردیا

فلسطین میں اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے۔ آج ہفتے کے روز صہیونی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں تل ارمیدہ کے مقام پر ایک اور فلسطینی شہری کو گولیاں مار کر شہید کردیا۔

اسرائیلی فوجی ٹرک کو فلسطینی گاڑی کی ٹکر، 3 فوجی زخمی

مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں قابض اسرائیلی فوج کے ایک فوجی ٹرک کے ساتھ فلسطینی گاڑِی کی ٹکر کے نتیجے میں تین اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے۔

اسرائیلی جرائم کے خلاف فلسطینیوں کی مسلح مزاحمت ناگزیر ہے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے واضح کیا ہے کہ صہیونی ریاست کے جرائم کے خلاف فلسطینی قوم کی جدید وسائل کے مطابق مسلح مزاحمت ’ناگزیر‘ ہے۔

اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں فسطینی خاتون شہید

اسرائیلی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک اور فلسطینی خاتون کو گولیاں مار کر شہید کردیا۔ صہیونی فوج کی جانب سے حسب معمول یہ کہانی گھڑی گئی ہے کہ فلسطینی خاتون کو گولیاں اس وقت ماری گئیں جب اس نے دو یہودی آباد کاروں کو راہ چلتے اپنی گاڑی تلے کچلنے کی کوشش کی تھی۔

زخمی فلسطینی ڈیڑھ ماہ موت وحیات کی کشمکش کے بعد دم توڑ گیا

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے مئی میں زخمی ہونے والا ایک فلسطینی نوجوان 19 سالہ عریف شریف جرادات ڈیڑھ ماہ تک زندگی اور موت کی کشمکش کے بعد دم توڑ گیا۔

اسرائیلی فوجیوں نے ذہنی مریض فلسطینی نوجوان کو گولیاں مار دیں

اسرائیلی فوج نے جمعہ کی شام مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں ’عورتا‘ فوجی چوکی کے قریب ایک ذہنی مریض فلسطینی نوجوان کو گولیاں مار کر شدید زخمی کردیا۔ صہیونی فوجیوں نے اپنا جرم چھپانے کے لیے حسب معمول زخمی فلسطینی پر یہودی فوجیوں پر چاقو سے حملے کا ڈرامہ رچایا ہے۔

یہودیوں پرحملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں فلسطینی نوجوان گرفتار

اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں واقع مسجد ابراہیمی کے قریب سے ایک فلسطینی نوجوان کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ حراست میں لیے گئے فلسطینی نوجوان کے قبضے سے چاقو برآمد کیا گیا ہے اور وہ یہودی فوجیوں پر حملوں کی منصوبہ بندی کررہا تھا۔

فلسطینی تحریک انتفاضہ میں امکانی شدت سے اسرائیلی فوج بوکھلاہٹ کا شکار

ایک طرف اسرائیلی فوج پوری طاقت کے ساتھ فلسطینیوں کی تحریک انتفاضہ [انتفاضہ القدس] کو کچلنے کے لیے تمام تر وسائل کا استعمال کر رہی ہے اور دوسری جانب فوج کواپنی ناکامی بھی نوشتہ دیوار دکھائی دینے لگی ہے۔

اسرائیلی فوجی غلطی سے فلسطینی قصبے میں داخل، فوجی معجزانہ طور پر محفوظ

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم کے بیت فجار قصبے میں غلطی سے داخل ہونے والے اسرائیلی فوجی اہلکار فلسطینیوں کی جوابی کارروائی میں معجزانہ طور پر محفوظ رہے ہیں۔