جمعه 15/نوامبر/2024

انتظامی حراست

فلسطینی صحافی بشریٰ الطویل 9 ماہ کی "انتظامی” قید کے بعد رہا

کل اتوار کو قابض اسرائیلی حکام نے فلسطینی خاتون صحافی بشریٰ الطویل کو اسرائیلی قابض ریاست کی جیلوں میں 9 ماہ تک انتظامی حراست کے بعد رہا کردیا۔

رواں سال میں اب تک 1365 فلسطینیوں کو انتظامی قید کی سزائیں

فلسطینی اسیران کلب نے کہا ہے کہ بغیر کسی الزام کے فلسطینی شہریوں کی گرفتاریوں اور انہیں انتظامی قید کی پالیسی کے تحت پابند سلاسل کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

فلسطینی نظر بند شہریوں کے عدالتی بائیکاٹ کو 184 روز ہو گئے

قابض اسرائیلی اتھارٹی کے انتظامی احکامات کے تحت بغیر الزام کے نظر بند کیے گئے فلسطینیوں کے عدالتی بائیکاٹ کو 184 واں روز مکمل ہو گیا ہے۔ یہ نظر بند فلسطیی بغیر کسی الزام یا مقدمے کے لمبی نظر بندی اور اس نظر بندی میں بار بار بلا جواز توسیع کے خلاف پچھلے چھ ماہ سےاحتجاج کر رہے ہیں۔

انسانی حقوق کے کارکن صلاح حموری کی نظر بندی میں 3 ماہ کی توسیع

اسرائیلی قابض اتھارٹی نے فلسطینی عوام اور سرکردہ فلسطینیوں کے خلاف اپنے جابرانہ اقدامات کا سلسلے آگے بڑھاتے ہوئے معروف فلسطینی وکیل صلاح حموری کی نظر بندی میں تین ماہ کی توسیع کر دی ہے۔ نظر بندی کی مدت میں یہ توسیع اس وقت کی گئی جب وہ ایک روز بعد یعنی پیر چھ جون کو اسرائیلی جیل سے رہائی پانے والے تھے۔

جمال الطویل کی انتظامی حراست میں مسلسل تیسری بار توسیع

اسرائیلی قابض اتھارٹی نے البیرہ شہر کے رہائشی حماس کے اہم رہنما جمال الطویل کی انتظامی حراست میں مسلسل تیسری بار توسیع کی ہے۔

انتظامی حراستی قیدیوں کی بھوک ہڑتال کا 141 واں دن

انتظامی حراست میں رکھے گئے فلسطینیوں نے قابض اسرائیلی عدالتوں کا بائیکاٹ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے ان عدالتوں کے خلاف اجتماعی بھوک ہڑتال کر رکھی ہے۔ ان کی بھوک ہڑتال کا مسلسل 141 واں دن تھا جب یہ اعلان سامنے آیا۔ مزید دو فلسطینیوں نے بھوک ہڑتال کر دی ہے۔ اس طرح جیلوں میں موجود ان فلسطینیوں کی تعداد 600 کے قریب ہو گئی ہے۔

دو انتظامی قیدیوں کی ہفتوں پر محیط بھوک ہڑتال

بغیر کسی مقدمے یا الزام کے اسرائیلی قید و بند کی صعوبتیں اٹھاتے دو فلسطینی اسیران ہفتوں سے بھوک ہڑتال پر ہیں۔

فلسطینی خاتون رہ نما کی اسرائیلی زندانوں میں قید میں 13 ویں توسیع

اسرائیل کی بدنام زمانہ ’سالم ‘نامی جیل میں انتظامیہ نے فلسطینی خاتون رہ نما 50 سالہ منا حسین قعدان کی انتظامی حراست میں 13 ویں بار توسیع کی ہے۔ منا حسین کا تعلق غرب اردن کے شمالی شہر جنین کے جنوبی علاقے عرابہ سے ہے۔ ان کی حراست میں 4 اپریل تک کی توسیع کی گئی ہے۔

77 دنوں سے 500 انتظامی قیدوں کا قابض عدالتوں کا بائیکاٹ جاری

تقریباً 500 انتظامی نظربندوں نے مسلسل 77ویں روز بھی اسرائیلی ریاست کی عدالتوں کا بائیکاٹ جاری رکھاہوا جو کہ انتظامی حراست کی پالیسی سے تصادم کا حصہ ہے۔

67 سالہ نظر بند حماس رہنما کا احتجاج

اسلامی تحریک مزاحمت (حماس )کے رہنما حسن الوردیان نے، جنہیں بغیر کسی مقدمے یا الزام کے اسرائیلی جیل میں رکھا گیا ہے، اپنی انتظامی حراست کے خلاف احتجاجاً جمعہ کو 17ویں روز بھی اپنی دوا لینے سے انکار کر دیا ہے۔