جمعه 15/نوامبر/2024

انتخابات

اقتدار سے محرومی کا غم، نیتن یاھو قبل از وقت انتخابات سے مکر گئے

اسرائیل کے عبرانی اخبارات کے مطابق موجودہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نتین یاھو اگلی بار وزیراعظم بننے کے حوالے سے مایوس ہیں۔ انہیں خدشہ ہے کہ اگر ان کی جماعت بھاری اکثریت کے ساتھ جیت بھی گئی تو صدر رئوف ریفلین انہیں حکومت بنانے کی دعوت نہیں دیں گے۔

انتخابات میں غزہ کو نظرانداز کرنا قوم اور جمہوریت سے دشمنی ہے: حماس

فلسطینی حکومت نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہروں میں 13 مئی2017ء کو بلدیاتی انتخابات کرانے کی اور غزہ کی پٹی کو انتخابی عمل میں نظرانداز کرنے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کی توثیق کی ہے۔ دوسری جانب ملک کی سب سے بڑی مذہبی سیاسی جماعت اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے غزہ کو انتخابی عمل میں نظرانداز کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے فلسطینی اتھارٹی کی قوم اور جمہوریت سے دشمنی قرار دیا ہے۔

انتخابات کے لیے خصوصی عدالت کے قیام کی حکومتی تجویز مسترد

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے فلسطینی حکومت کی جانب سے انتخابی امور کی نگرانی کے لیے خصوصی عدالت کے قیام کے لیے نیا قانون تیار کرنے کے اعلان کی سخت مخالفت کی ہے اور اسے جمہوری قومی اصولوں سے صریح انحراف قرار دیا ہے۔

حماس کے نئے سربراہ کا انتخابات 2017ء میں کرانے کا اعلان

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل نے کہا ہے کہ جماعت کے نئے سربراہ کا انتخابات 2017ء میں ہو گا۔ ان کا کہنا ہے کہ نئے سربراہ کے انتخاب کے بعد وہ حماس کے سیاسی شعبے کے سابق سربراہ ہوں گے۔ اس بات سے انہوں نے واضح اشارہ دیا ہے کہ وہ جماعت کے سیاسی شعبے کی قیادت کے لیے نامزد نہیں ہوں گے۔

غرب اردن:سیاسی پکڑ دھکڑ انتخابی تیاریوں میں رکاوٹ ڈالنے کی سازش قرار

فلسطین میں ایک طرف رواں سال اکتوبر میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے لیے تیاریاں جاری ہیں اور تمام سیاسی جماعتیں اپنے اپنے طور پر انتخابی مہمات جاری رکھے ہوئے ہیں۔ دوسری جانب فلسطینی اتھارٹی کے نام نہاد سیکیورٹی اداروں کی جانب سے سیاسی کارکنوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ بھی اپنے عروج پر ہے۔

’حماس اپنے نام سے بلدیاتی انتخابات میں حصہ نہیں لےگی‘

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے نائب صدر ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق نے کہا ہے کہ ملک میں رواں سال 8 اکتوبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں ان کی جماعت بھرپور طریقے سے حصہ لے گی مگر غرب اردن میں حماس اپنے نام کے ساتھ نمائندے کھڑے نہیں کرے گی۔

فلسطین میں بلدیاتی انتخابات کی پولنگ کے لیے 8 اکتوبرکی تاریخ مقرر

فلسطینی وزیراعظم رامی الحمد اللہ نے ملک میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے 8 اکتوبر 2016ء کی تاریخ کا اعلان کیا ہے۔ دوسری جانب ملک کی نمائندہ سیاسی جماعتوں نے حکومتی فیصلے پر حیرت کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ وزیراعظم نے یہ فیصلہ یک طرفہ طور پر کیا ہے اور اس کے لیے دوسری سیاسی جماعتوں سے صلاح مشورہ نہیں کیا گیا۔