جمعه 15/نوامبر/2024

انتخابات

نیتن یاھو کی الیکشن میں کامیابی پر فلسطینی قیادت کا رد عمل کیا ہے؟

اسرائیل میں 2 مارچ کو ہونے والے کنیسٹ کے انتخابات میں ایک بار پھر انتہا پسند لیڈربنجمن نیتن یاھو کی جیت کے اعلانات کے بعد فلسطینی قیادت کی طرف سے ملا جلا رد عمل سامنے آیا ہے۔

کنیسٹ کے 11 ماہ میں تیسرے عام انتخابات ،29 جماعتیں میدان میں

آج سوموار کو اسرائیل میں کنیسٹ کے 23 ویں عام انتخابات ہو رہے ہیں۔ گذشتہ 11 ماہ میں یہ تیسرے انتخابات ہیں جن میں 29 سیاسی جماعتیں حصہ لے رہی ہیں۔

انتخابات سےقبل نیتن یاھو پریہودی آباد کاری اورتوسیع پسندی کا جنون سوار

اسرائیل میں کل 2 مارچ کو ہونے والے کنیسٹ کے انتخابات سے قبل اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو پرفلسطین میں یہودی آباد کاری کا جنون سوار ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو اپنا ووٹ بنک بڑھانے کے لیے فلسطین میں یہودی آباد کاری کے منصوبوں کا اعلان کیا ہے۔

اسرائیلی کنیسٹ کے انتخابات کے لیے امیدواروں کی رجسٹریشن شروع

اسرائیلی پارلیمنٹ (کنیسٹ) کے 23 انتخابات کے لیے سیاسی جماعتوں کی طرف سے اپنے اپنے امیدواروں کی فہرستیں کل منگل کے روز پیش کرنے کا سلسلہ شروع کیا گیا جو آج شام تک ختم ہوجائے گا۔

موجودہ حالات میں فلسطین میں انتخابات ممکن نہیں: فتحاوی رہ نما

فلسطینی تحریک فتح کے ایک سرکردہ لیڈر عزم الاحمد نے کہا ہےکہ موجودہ حالات میں ملک میں انتخابات کا انعقاد مشکل ہے۔

محمودعباس انتخابات کے اعلان میں ٹال مٹول سےکام لے رہے ہیں:حماس

فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس فلسطین میں پارلیمانی اور صدارتی انتخابات کے لیے باضابطہ فرمان جاری کرنے میں ٹال مٹول سےکام لے رہے ہیں۔ وہ القدس میں انتخابات کے لیے اسرائیل سے اجازت لینے کےانتظارکی آڑ میں الیکشن کے لیے صدارتی فرمان جاری کرنے میں ٹال مٹول سےکام لے رہےہیں۔ دوسری طرف اسلامی تحریک مزاحمت'حماس' نے صدر عباس کی ٹال مٹول کی پالیسی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ حماس نے صدر عباس سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ القدس میں انتخابات کے لیےشیڈول کا اعلان کریں۔ اگر اسرائیل انتخابات کا انعقاد روکنے کی کوشش کرے تو اس کی مزاحمت کی جائے۔

القدس میں انتخابات کے لیے اسرائیل سے اجازت کے منتظر ہیں: محمود عباس

فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے کہا ہے کہ فلسطین میں پارلیمانی اور صدارتی انتخابات کا انعقاد مقبوضہ بیت المقدس، مقبوضہ مغربی کنارے اور غزہ میں ہونا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ بیت المقدس میں انتخابات کے انعقاد کے لیے اسرائیل سے اجازت کے منتظر ہیں۔

حماس نے انتخابات کے لیے انتظامی کمیٹی کو حتمی شکل دے دی

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' نے پارلیمانی اور صدارتی انتخابات کی تیاری کے لیے انتظامی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

اسرائیلی کنیسٹ کے دوبارہ انتخابات کی تاریخ طے کرنے کی منظوری

اسرائیلی الیکشن کمیشن نے حکومت کی تشکیل میں ناکامی کے بعد موجودہ پارلیمنٹ اور سیاسی جماعتوں پر زور دیا ہے کہ وہ تین ہفتوں کے اندر اندر دوبارہ انتخابات کرائیں۔

اسرائیل میں تیسری بار کنیسٹ کے انتخابات کے امکانات بڑھ گئے

اسرائیل کے عبرانی زبان میں نشریات پیش کرنے والے ٹی وی چینلوں کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے حریف بینی گینٹز اور دیگر صہیونی لیڈر حکومت کی تشکیل کی دوڑسے باہر ہوگئے ہیں جس کے بعد کنیسٹ کے تیسری بار انتخابات کے امکانات مزید بڑھ گئے ہیں۔