جمعه 15/نوامبر/2024

ام الفحم

اسرائیلی فوج کی چھاپہ مار کارروائی میں سابق فلسطینی اسیر گرفتار

کل جمعہ کے روز قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ فلسطینی شہر ام الفحم میں ایک چھاپہ مار کارروائی کے دوران سابق فلسطینی اسیر 44 سالہ ظافر فتحی جبارین کو حراست میں لے لیا۔

سابق فلسطینی میئر صہیونی شرپسندوں کے قاتلانہ حملے میں زخمی

فلسطین کے سنہ 1948ء کے مقبوضہ فلسطینی شہر ام الفحم کےسابق میئر اور بلدیہ کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر سلیمانی اغباریہ نامعلوم شرپسندوں کے قاتلانہ حملے میں زخمی ہوگئے۔

یافا اور ام الفحم میں قاتل گینگ کے حملے میں دو فلسطینی شہید

فلسطین کے سنہ 1948ء کے مقبوضہ شہروں میں اسرائیلی ریاستی سرپرستی میں سرگرم قاتل گینگ کے عناصر کی فائرنگ کے نتیجے میں کم سے کم 2 فلسطینی شہید ہوگئے۔

‘فلسطینی دو شیزہ جس نےصہیونی جیلروں کا گھمنڈ خاک میں ملا دیا’

اندرون فلسطین کے علاقے کفر قاسم سے تعلق رکھنے والی 25 سالہ فلسطینی اسیرہ اور طالبہ شاتیلا ابوعیادہ نے عقوبت خانے میں پابند سلاسل ہونے کے باوجود انٹرمیڈیٹ کے امتحان میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے صہیونی جیلروں کا گھمنڈ خاک میں ملا دیا۔

فلسطینی اپنے ہاتھوں اپنا زرعی فارم مسمار کرنے پر مجبور

صہیونی ریاست کا جبر ستم مسلسل جاری ہے جس کے نتیجے میں فلسطینی اپنے گھر اور دیگر املاک اپنے ہاتھوں مسمار کرنے پر مجبور ہیں۔

شہید کے جنازے کا اہتمام کرنے پر فلسطینی خاندان کو 13 ہزار ڈالر جرمانہ

اسرائیلی حکام نے مقبوضہ فلسطین میں شہید کے نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں شہریوں کی شرکت کو سنگین جرم قرار دیتے ہوئے شہید کے لواحقین کو 50 ہزار شیکل جرمانہ کیا ہے۔ امریکی کرنسی میں یہ رقم 13 ہزار 600 ڈالر بنتی ہے۔

اسرائیلی پولیس کا شہید فلسطینی کا جسد خاکی ورثاء کو دینے سے انکار

قابض صہیونی پولیس نے ام الفحم شہر سے تعلق رکھنے والے 30 سالہ شہید محمد محمود عواد محامید کا جسد خاکی اس کے لواحقین کے حوالے کرنے سے انکار کردیا ہے۔

تین فلسطینی اسرائیلی جیل سے رہائی کے بعد گھروں پر نظربند

اسرائیل کی مجسٹریٹ عدالت کے حکم پر سنہ 1948ء کے مقبوضہ شہر ام الفحم کے رہائشی تین فلسطینیوں کو رہائی کے بعد ان کے گھروں پر نظربند کیا گیا ہے۔

اسکول میں فلسطینی نغمہ گائے جانے پر اسکول کی پرنسپل سے تفتیش

اسرائیلی حکام نے سنہ 1948ء کے مقبوضہ فلسطینی علاقے ام الفحم کے ایک پرائمری اسکول کی پرنسپل کو فلسطینی گلوکار محمد عساف کا نغمہ ’دمی فلسطینی‘ سنائے جانے پر تفتیش کے لیے طلب کیا ہے۔

فدائین کے باعث فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی نفرت میں اضافہ

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہرمیں مسجد اقصیٰ میں تین فدائی حملہ آوروں کی کارروائی میں دو اسرائیلی پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کے واقعے کو تین ہفتے گذر جانے کے بعد بھی صہیونی انتظامیہ کی طرف سے فلسطینیوں کے خلاف نفرت میں کمی نہیں آئی بلکہ ان کے خلاف انتقامی کارروائیوں میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔