اسماعیل ھنیہ کی غزہ میں جنگ بندی مساعی کے لیے امیرقطرکی تحسین
منگل-7-مئی-2024
اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" نے پیر کی شام جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے قطر کے امیر الشیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے رابطہ کیا اور جاری بات چیت میں قطر کے کردار کے حوالے سے بات کی۔ انہیں دو روز قبل جنگ بندی کے مجوزہ معاہدے کی تحریک کی منظوری اور مجوزہ معاہدے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔