شنبه 16/نوامبر/2024

امریکا

امریکی منصوبہ ایک نئی تحریک انتفاضہ کا باعث بنے گا: ایران

اسلامی جمہوریہ ایران نے مشرق وسطیٰ کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نام نہاد امن منصوبے'صدی کی ڈیل' کو صدی کا خطرناک جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی منصوبہ فلسطین اور پورے خطے میں ایک نئی تحریک انتفاضہ کا ذریعہ بنے گا۔

امریکا نے مشرق وسطیٰ کا امن خطرے میں ڈال دیا: جیرمی کوربین

برطانیہ کی لیبر پارٹی کے سربراہ جیرمین کوربین نے کہا ہے کہ امریکا کا مشرق وسطیٰ کے لیے منصوبہ صدی کی ڈیل امن کے لیے خطرہ ہے۔ انہوں نے برطانوی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ امریکا کے نام نہاد امن منصوبے کو مسترد کر دے۔

القدس فلسطینی دارالحکومت، امریکا انتشار پھیلا رہا ہے: ترک رہنما

امریکا کے مشرق وسطیٰ کے لیے نام نہاد امن منصوبے صدی کی ڈیل پر عالمی رد عمل جاری ہے۔ ترکی کی حکمراں جماعت 'انصاف وترقی' (آق) کے نائب صدر حیاتی یازیگی نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے مزعومہ منصوبے کی آڑ میں خطے میں انتشار پھیلانا چاہتے ہیں۔

امریکا اور اسرائیل فلسطینی قوم کا نام ونشان مٹانا چاہتے ہیں:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت'حماس' نے باور کرایا ہے کہ قابض صہیونی ریاست اور امریکا مل کر دنیا کے نقشے سے فلسطینی قوم کے وجود کو مٹانا چاہتے ہیں۔

فلسطینی ریاست کے لیے امریکا کی شرمناک اور بھونڈی شرائط

اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ کے لیے نام نہاد امن منصوبے'صدی کی ڈیل' کے حوالے سے اہم انکشافات کیے ہیں۔ ان لرزہ خیز انکشافات میں بتایا گیا ہے کہ امریکا اسرائیل کے لیے کیا کرنا چاہتا ہے اور فلسطینیوں کے حقوق کو کس طرح پامال کرنے کی اسکیم تیار کررہا ہے۔

نام نہاد امریکی امن منصوبے کو ناکامی سے دوچار کریں گے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ امن منصوبے کو ایک 'نام نہاد' اسکیم قرار دیتے ہوئے اسے غاصب صہیونی ریاست کے تحفظ کا نیا امریکی اقدام قرار دیا ہے۔ حماس نے پورے عزم کے ساتھ کہا ہے کہ فلسطینی قوم امریکیوں اور صہیونیوں کی ملی بھگت سے تیار کردہ اس امن منصوبے کو ناکام سے دوچار کریں گے۔

جیرڈ کوشنر اور ان کی ٹیم کا دورہ اسرائیل منسوخ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی مشیر اور ان کے داماد جیرڈ کشنر اور ان کی ٹیم نے صہیونی ریاست کا مجوزہ دورہ منسوخ کر دیا ہے۔

عراق میں ایرانی حملوں میں11 امریکی فوجیوں کے زخمی ہونے کا اعتراف

امریکی فوج کے ایک اعلان کے مطابق 8 جنوری کو عراق میں عین الاسد کے فوجی اڈے پر ایرانی میزائل حملے میں زخمی ہونے والے 11 امریکی فوجیوں کا علاج مکمل ہو گیا ہے۔

امریکا کی طرف سے صہیونی ریاست کے جرائم کی اندھی حمایت جاری

امریکا کی طرف سے قابض صہیونی اور نسل پرست ریاست کے فلسطینیوں کے خلاف جنگی جرائم کی اندھی حمایت کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کی تحقیقات کے حوالے سے عالمی فوج داری عدالت کے اعلان کی مخالفت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ عالمی عدالت کا اسرائیلی جنگی جرائم کے واقعات کی تحقیقات کے کیسز کھولنا ناقابل قبول ہے۔ اس حوالے سے امریکا اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہے۔

امریکا افغانستان سے چار ہزار فوجی نکالنے کے لیے تیار

امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ اسی ہفتے افغانستان سے چارہزار فوجیوں کو واپس بلانے کا اعلان کررہی ہے۔