جمعه 15/نوامبر/2024

امریکا و اسرائیل

’حماس برقرار رہے گی” کیا امریکا درخت سے نیچے اترنا شروع ہوگیا ہے؟

"ہم اس خیال کو مانتے ہیں کہ حماس برقرار رہے گی۔" ان الفاظ کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے بدھ کو اپنے بیانات میں انکشاف کیا کہ وائٹ ہاؤس نے ایک قدم اٹھایا ہے جس میں نیتن یاہو حکومت کی مسلسل تین ماہ تک لامحدود حمایت کے بعد وائٹ ہاؤس ایک قدم پیچھے ہٹ رہا ہے۔ اس سے قبل حماس کو ختم کرنے کے لیے نیتن یاھو کے منصوبےمیں امریکا اسرائیل کی پشت پر کھڑا رہا ہے۔

اسرائیل دنیا کی ہمدردیاں کھو چکا ہے: امریکی عہدیدار

امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مارک وارنر نے کہا کہ یہ بہت ضروری ہے کہ غزہ میں جنگ بندی جاری رہے اور اسرائیل فلسطینیوں کے فنڈز جاری کرے۔

اسرائیل میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں زبردست کمی: اخبار

تازہ ترین اسرائیلی مالیاتی اعداد و شمارکے مطابق اس سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران صہیونی ریاست میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں تیزی سے کمی ظاہر کی ہے۔ اسرائیل میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں کمی کے اسباب میں نام نہاد عدالتی اصلاحات اور اس کے نتیجے میں سیاسی صورتحال میں مسلسل عدم استحکام ہے۔

اسرائیلی فوج کا اپاچی ہیلی کاپٹروں کی پروازیں روکنے کا فیصلہ

گذشتہ رات صہیونی قابض فوج نے اپاچی ہیلی کاپٹر کی پروازیں اگلے تا اطلاع ثانی روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔

غزہ پرحملوں میں امریکی ساختہ اسلحہ استعمال کیا جا رہا ہے: اسلامی جہاد

فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک نے اس بات کا اعادہ کیا کہ رہائشی عمارتوں پر بمباری کی پالیسی دشمن کو فتح نہیں دے گی اور آنے والے حملے اس کی کمزوری اور شکست کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ کمانڈر علی غالی کی شہادت سے راکٹوں کے حملے بند نہیں ہوں گے۔ القدس بریگیڈ جنگ کی آگ پھیلانے اور اس کا دائرہ وسیع کرنے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں۔

امریکا میں فلسطینیوں کی حمایت اور اسرائیل مخالف مظاہرے

فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی اور اسرائیلی قابض ریاست کے جرائم کی مذمت میں امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں ہونے والے مظاہرے میں درجنوں یکجہتی کے کارکنوں اور عام شہریوں نے شرکت کی۔

اقوام متحدہ میں رکنیت کی درخواست واپس لینے کے لیے اتھارٹی پر دباؤ

منگل کے روزعبرانی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے فلسطینی اتھارٹی پر زور دیا ہے کہ وہ سلامتی کونسل میں ووٹنگ کے لیے قرارداد کا مسودہ پیش نہ کرے، جس میں فلسطین کو اقوام متحدہ کا رُکن ریاست تسلیم کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

سعودی عرب کا دورہ بنیادی طور پر اسرائیل کی سلامتی سے متعلق ہے: بائیڈن

امریکا کے صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ ان کے متوقع دورہ سعودی عرب کا تعلق توانائی اور تیل سے نہیں بلکہ اسرائیل کی قومی سلامتی سے ہے۔

امریکا اسرائیل کی آئرن ڈوم کے لیے ایک ارب ڈالر کی مدد کرے گا

امریکی کانگریس نے نئے دفاعی بجٹ کو منظور کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا تخمینہ ایک ٹریلین ڈالر سے زیادہ ہے جس میں اسرائیل کے آئرن ڈوم کو سپورٹ کرنے کے لیے ایک ارب ڈالر بھی شامل ہیں۔

القدس میں قونصل خانے کے معاملے پر امریکا اور اسرائیل کےدرمیان کشیدگی

اسرائیلی کابینہ کے ایک وزیر نے منگل کے روز کہا ہے کہ صہیونی ریاست مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں کے لیے امریکی قونصل خانے کو دوبارہ کھولنے کی مخالفت جاری رکھے گی۔