جمعه 15/نوامبر/2024

امام مسجد اقصیٰ

یہودی فلیگ مارچ القدس کی حقیقت نہیں بدل سکتا: امام مسجد اقصیٰ

مسجد اقصیٰ کے امام الشیخ خالد ابو جمعہ نےکہا ہے کہ یہودی آبا کار وں کا پرچم بردار جلوس فلسطینیوں کو الجھن میں نہیں ڈالے گا اور مقبوضہ بیت المقدس پر ان کے حق کو تبدیل نہیں کرسکتا۔القدس ہمیشہ سے مسلمانوں کا تھا اور رہے گا۔

فلسطینیوں نے القدس کے ساتھ اپنی وفاداری کا حق ادا کیا: عکرمہ صبری

مسجد اقصیٰ کے امام اور خطیب الشیخ عکرمہ صبری نے مقبوضہ بیت المقدس کے لوگوں اور قابض ریاست کے مظالم پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اہالیان القدس نے شہر کے ساتھ اپنی وفاداری کا حق ادا کیا ہے۔

عالمی برادری فلسطینیوں کی حمایت میں اٹھ کھڑی ہو: شیخ صبری

مسجد الاقصیٰ کے مبلغ امام عكرمة صبري نے عالمی برادری سے قابض اسرائیلی حکام کی جانب سے فلسطینی اسیران کے خلاف بڑھتی زیادتیوں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف آواز بلند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ہزاروں فلسطینیوں کی مسجد اقصیٰ میں جمعہ کی نماز میں حاضری

کل جمعہ کے روز اسرائیلی پابندیوں کے باوجود ہزاروں فلسطینیوں نے قبلہ اول میں جمعہ کی نماز ادا کی۔

فلسطینی قبلہ اول کے ساتھ اپنا تعلق مضبوط تر بنائیں: امام مسجد اقصیٰ

قابض صہیونی ریاست کی طرف سے کرونا وائرس کی آڑ میں مسجد اقصیٰ‌میں نماز کی ادائی پرعاید کی گئی پابندیوں کے باعث کل جمعہ کو ہزاروں فلسطینی مسجد میں نماز جمعہ کے لیے پہنچنے سے محروم رہے جب کہ بڑی تعداد میں فلسطینیوں نے قبلہ اول میں نماز جمعہ ادا کی۔

اقصیٰ کے امام کی امامت میں ترک صدر کی آیا صوفیا میں نماز جمعہ

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے گذشتہ روز مسجد اقصیٰ کے امام و خطیب اور فلسطین کی سپریم اسلامی کونسل کے چیئرمین الشیخ عکرمہ صبری کی امامت میں آیا صوفیا میں نماز جمعہ ادا کی۔ اسی مسجد میں ترکی کے وزیر برائے مذہبی امور اشلیک علی ارباش نے بھی نماز جمعہ ادا کی۔