پنج شنبه 01/می/2025

القسام کمانڈر شہید

القسام کا اپنے دو کمانڈروں کی شہادت پر سوگ کا اعلان

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ شہید عزالدین القسام بریگیڈ نے القسام کے دو کمانڈروں رفعت داواسی اور احمد ابو عرا کوجنین میں قابض صہیونی فوج کے بزدلانہ حملے میں شہید کےجانے کو ایک جنگی جرم قرار دیا ہے۔

اسرائیلی فوج کا لبنان فضائی حملہ، القسام کمانڈر محمد جبارا شہید

جمعرات کو اسرائیلی قابض فوج نے لبنان میں اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ایک کمانڈر کو ایک گاڑی پرحملے میں شہید کردیا۔ انہیں لبنان میں وادی بقاع میں بزدلانہ حملے کا نشانہ بنایا گیا۔

غرب اردن میں القسام کمانڈر محمد جابر عبدہ دشمن سے لڑتے ہوئے شہید

فلسطین کےمقبوضہ مغربی کنارے میں قابض اسرائیلی فوج کے ساتھ لڑتے ہوئے اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز کے کمانڈر محمد جابر عبدہ نے جام شہادت نوش کرلیا۔

لبنان میں اسرائیلی فضائی حملے میں القسام کمانڈر شرحبیل السید شہید

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے جمعے کے روز اعلان کیا ہے کہ "لبنان پر قابض اسرائیل کے ایک فضائی حملے میں کمانڈر شہرحبیل علی السید شہید ہوگئے ہیں

القسام کے کمانڈر احمد الغندور اور ایمن صیام سمیت چار اہم رہنما شہید

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے مسلح ونگ عزالدین القسام بریگیڈ نے حالیہ غزہ کی لڑائی میں اتوار کے روز اپنے چار اہم رہنماؤں کے شہید ہوجانے کا اعلان کیا۔ یہ جنگ 7 اکتوبر کو شروع ہوئی تھی اور 26 نومبر کو اس جنگ کا 51 واں دن تھا۔ 48 دن لڑائی جاری رہی اور پھر تین دن سیز فائر کے گزرے۔ پیر کے روز جنگ بندی معاہدے کے چوتھا اور آخری دن ہوگا۔ منگل کی صبح 7 بجے جنگ بندی معاہدہ ختم ہو جائے گا۔

جنوبی لبنان میں اسرائیلی بمباری میں القسام کے اہم کمانڈر شہید

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے عسکری ونگ شہید عزالدین القسام بریگیڈ نے کل منگل کے روز جنوبی لبنان میں صیہونیوں کے حملے میں اپنے ایک کمانڈر کی شہادت کی تصدیق کی ہے۔

اسرائیلی فوج کے بزدلانہ حملے میں القسام کے تین مجاھدین شہید

کل منگل کے روز اسرائیلی فوج نےغرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں ایک بزدلانہ حملے میں اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے عسکری ونگ عزالدین القسام شہید بریگیڈ کے تین مجاھدین کو شہید کردیا۔

العاروری کی سابق فلسطینی اسیر اورمعلم احمد ابو ہنود کی وفات پر تعزیت

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے پولیٹیکل بیورو کے نائب سربراہ الشیخ صالح العاروری نے جماعت کے عسکری ونگ القسام شہید بریگیڈ کے کمانڈر، سابق اسیر اور فلسطینی مربی ومعلم احمد ابو ھنود کی وفات پر اس کے خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

اسرائیلی بمباری سے زخمی القسام بریگیڈ کا ایک رکن شہید

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے غزہ کی پٹی کے وسطی علاقے دیر البلح سے اپنے ایک رکن کی شہات کا اعلان کیا ہے۔ شہید فلسطینی شہری گذشتہ برس اسرائیلی بمباری میں زخمی ہوگیا تھا۔

غزہ میں شہید القسام کمانڈر سپرد خاک، جنازے میں‌ہزاروں افراد کی شرکت

گذشتہ روز اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں شہید ہونے والے ایک فلسطینی مزاحمت کار محمود الادھم کو اس کے آبائی علاقے جبالیا میں سپرد خاک کردیا گیا۔ شہید کے جنازے میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔