جمعه 15/نوامبر/2024

القدس

القدس:گرجا گھروں کی اراضی لیز پر حاصل کرنے کی صہیونی سازش کا انکشاف

اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل کی بعض کمپنیاں بیت المقدس میں واقع گرجا گھروں کی اراضی کے مالیاتی حقوق اور ان کے لیز کے حق کو خریدنے کے لیے خفیہ معاہدے کر رہی ہیں۔

القدس کے لیے صہیونی توسیعی پروجیکٹ 2020 فلسطینی وجود کے لیے سنگین خطرہ

فلسطین کے ایک سرکردہ تجزیہ نگار نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل نے سنہ 2020ء کے لیے مقبوضہ بیت المقدس کو یہودیانے کا جو پرگرام ترتیب دیا ہے وہ مقدس شہر میں فلسطینی وجود کے لیے سنگین خطرے کا موجب بن سکتا ہے۔

تحریک انتفاضہ القدس کے دوران 215 فلسطینی خواتین صہیونی زندانوں میں بند

فلسطین میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ پچھلے سال اکتوبر کے بعد سے فلسطین میں جاری تحریک انتفاضہ القدس کو دبانے کے لیے جہاں ہزراوں کی تعداد میں صہیونی فوج نے فلسطینی مردوں کو حراست میں لیا وہیں اس دوران 215 خواتین بھی گرفتار کر کے جیلوں میں ڈالی گئیں۔

اسرائیل: القدس میں یہودی آبادکاروں کے مکانوں کی تعمیر کی منظوری

اسرائیلی حکومت نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں روکے گئے تعمیراتی منصوبوں کی منظوری دیتے ہوئے شہر میں دو الگ الگ مقامات پر اڑھائی سوسے زاید گھروں کی تعمیر کی منظوری دی ہے۔

‘فلسطینی تحریک مزاحمت نے القدس پر صہیونی یلغار روک دی‘

فلسطین میں گذشتہ برس اکتوبر کے بعد سے جاری انفرادی نوعیت کی تحریک انتفاضہ کے نتیجے میں غاصب صہیونیوں کو قبلہ اول میں داخل ہونے اور بیت المقدس میں آمدو رفت کے باعث ایک بڑی رکاوٹ کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اسرائیل میں حال ہی میں رائےعامہ کے ایک جائزے میں بتایا گیا ہے کہ فلسطینیوں کی مزاحمتی کارروائیوں کے نتیجے میں 57فی صد یہودیوں کے بیت المقدس میں داخلے کی راہ میں رکاوٹیں پیدا ہوئیں۔

القدس میں 15 ہزار مکانات پر مشتمل نئی یہودی کالونی کا منصوبہ

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں قائم اسرائیلی بلدیہ نے شہر میں ’’قلندیہ ہوائی اڈے‘‘ کے علاقے میں ایک نئی یہودی کالونی کی تعمیر کا اعلان کیا ہے۔’’عطروت‘‘ نامی اس نئی یہودی کالونی میں کم سے کم 15 ہزار نئے گھروں کی تعمیر کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

یہودی توسیع پسندی کی گولڈن جوبلی، القدس کو یہودیانے کی سازشوں میں تیزی

مسجد اقصیٰ اور بیت المقدس پراسرائیلی ریاست کے غاصبانہ قبضے کے 49 سال پورے ہونے پر صہیونی ریاست اس ناجائز قبضے کی 50 ویں سالگریعنی گولڈن جوبلی منانے کی تیاریاں ایک ایسے وقت میں کر رہی ہے جب بیت المقدس میں یہودی آباد کاری پہلے ہی اپنے عروج پر ہے۔

صہیونی ثقافتی سرگرمیاں القدس کا تاریخی تشخص بگاڑنے کی مکروہ سازش قرار

اسرائیلی حکومت کی سرپرستی میں مقبوضہ بیت المقدس میں حالیہ ایام میں یہودی آباد کاروں کی نام نہاد ثقافتی سرگرمیوں پر فلسطینی سیاسی، سماجی اور عوامی حلقوں میں شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔ سرکردہ فلسطینی شخصیات نے یہودی اشرار کی سازشوں پرمتنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل ثقافتی سرگرمیوں کی آڑ میں مقبوضہ بیت المقدس کا تاریخی تشخص برباد کرنے کی گھناؤنی سازش کا مرتکب ہو رہا ہے۔

صہیونی فوجیوں پر حملے کے الزام میں بیت المقدس سے فلسطینی خاتون گرفتار

اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کی الطور کالونی سے چھاپہ مار کارروائی کے دوران ایک فلسطینی خاتون کو حراست میں لینے کے بعد تفتیش کے لیے کسی نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

شہید فلسطینی بہن ، بھائی بیت المقدس میں سپرد خاک

اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں ایک ماہ قبل شہید کئے دو فلسطینی بہن بھائی مرام اور ابراہیم صالح طہ کو بیت المقدس میں قطنہ قصبے کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔