جمعه 15/نوامبر/2024

القدس

القدس:اسرائیلی فوج کے حملے میں بازار نذرآتش، شیلنگ سے 17 فلسطینی زخمی

فلسطین کے مقبوضہ مشرقی بیت المقدس میں العیزریہ کے مقام پر اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی شہریوں پر آنسوگیس کی شیلنگ کے ساتھ ساتھ آتش گیر مادہ پھینک کر ایک بازار کو آگ لگا دی جس کے نتیجے میں کم سے کم 17 فلسطینی زخمی ہوئے جب کہ کئی دکانیں جل کر راکھ ہوگئی ہیں۔

’’باب یروشلم‘‘ ، القدس کو یہودیانے کا خطرناک صہیونی منصوبہ

اسرائیلی حکومتوں کی جانب سے پورے فلسطین بالخصوص مقبوضہ بیت المقدس کو یہودیت میں تبدیل کرنے اورشہر مقدس پرعبرانیت کا رنگ غالب کرنے کے لیے دن رات سازشیں جاری ہیں۔ انہی ریشہ دوانیوں اور القدس کی شناخت اور تشخص تباہ کرنے کی مذموم سازشوں کی ایک نئی کڑی بیت المقدس کے مرکزی داخلی مقام کا ایک نیا نقشہ ہے، جس کے ذریعے اسرائیلی بلدیہ القدس کو یہودیت کا ایک نیا مرکز ثابت کرنے کےلیے کوشاں ہے۔

’یہودی توسیع پسندی کا اژدھا خاموشی سے القدس کو نگل رہا ہے’

فلسطین کے ممتاز دانشور یہودی توسیع پسندی کے امور کے ماہر خلیل تفکجی نے خبردار کیا ہے کہ صہیونی توسیع پسندی کا اژدھا مقبوضہ بیت المقدس کو خاموشی کے ساتھ نگل رہا ہے۔

بیت المقدس:مغصوبہ فلسطینی اراضی پراسرائیلی پارک کی تعمیر کا منصوبہ

اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ صہیونی حکومت نے شمالی بیت المقدس میں فلسطینی اراضی پرغاصبانہ قبضے کے بعد تعمیر کی گئی ’’بسغات زئیو‘‘ یہودی کالونی میں 17 ایکڑ پرمحیط ایک پارک کے قیام کی منظوری ہے۔ منصوبے پر 14 ملین شیکل کی لاگت آئے گی۔ خیال رہے کہ ایک امریکی ڈالر 3.86 شیکل کے مساوی ہے۔

اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں دو فلسطینی مکانات مسمار کر دیے

اسرائیلی حکام نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں ایک تازہ انہدامی کارروائی کے دوران فلسطینی شہریوں کے دو مکانات مسمار کر دیے۔ مکانات مسماری کے بعد گھروں کے مکین جن میں اکثریت بچوں اور خواتین کی ہے کھلے آسمان تلے بے یارو مددگار زندگی گذارنے پر مجبور ہیں۔

سنگ باری کے الزام میں بیت المقدس سے چار فلسطینی بچے گرفتار

اسرائیلی پولیس نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر سے سنگ باری اور پٹرول بم حملوں کے الزام میں چار فلسطینی بچوں کوحراست میں لینے کے بعد حراستی مراکز منتقل کر دیا ہے۔

بیت المقدس: اسرائیلی فوجی چوکیوں پر بموں سے حملے

فلسطین کے شہر مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کی قائم کردہ چوکیوں پر بموں سے حملوں کی اطلاعات ہیں۔

ماہ صیام کا تیسرا جمعہ:قبلہ اول کی طرف جانے والے راستے سیل

ماہ صیام کے تیسرے جمعۃ المبارک کو اسرائیلی فوج نے حسب سابق فلسطینی نمازیوں اور روزہ داروں کو مسجد اقصیٰ تک پہنچنے سے روکنے کے لیے مکروہ حربوں کا استعمال کیا۔ جمعہ کو علی الصباح ہی سے غرب اردن اور مقبوضہ بیت المقدس کو سیل کرتے ہوئے دونوں علاقوں کو فوجی چھاؤنیوں میں تبدیل کردیا گیا تھا۔

فلسطین میں یہودی آباد کاری عالمی قوانین کی پامالی ہے: برطانیہ

برطانیہ میں فلسطین کےعلاقوں مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے میں اسرائیل کی طرف سے جاری غیرقانونی یہودی آباد کاری کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ برطانوی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مشرقی بیت المقدس اور غرب اردن جیسے متنازع فلسطینی علاقوں میں یہودی توسیع پسندانہ سرگرمیاں بین الاقوامی قوانین اور عالمی حقوق کی پامالی ہیں۔

اسرائیلی نسل پرستانہ پالیسیاں، القدس کے 82% باشندے خط غربت سے نیچے!

فلسطین میں سرکاری سطح پر جاری کردہ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی حکومت کی نسل پرستانہ پالیسیوں کے نتیجے میں مقبوضہ بیت المقدس کے 82 فی صد فلسطینی باشندے غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گذارنے پر مجبور ہیں۔ رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ اگر فلسطینیوں کی معاشی اور مالی حالت بہتر نہ کی گئی تو وہ قحط جیسی وبا کا سامنا کر سکتے ہیں۔