جمعه 15/نوامبر/2024

القدس

اردنی خاتون رکن پارلیمان نے اپنی ایک تہائی تنخواہ القدس کیلئےوقف کر دی

اردن کی پارلیمنٹ کی حال ہی میں منتخب ہونے والی ایک خاتون رکن دیمہ طھبوب نے اپنی پہلی پوری تنخواہ اور اس کے بعد پارلیمنٹ کی رکن کی حیثیت سے ملنے والی ہرماہ کی ایک تہائی تنخواہ بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ کے لیے وقف کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اسرائیلی ویزے پرالقدس آنے والے فلسطینیوں کے خیر خواہ نہیں: عطااللہحنا

فلسطین میں مسیحی برادری کے مذہبی پیشوا اور آرتھوڈوکس چرچ کے بشپ نے عرب ممالک کی شخصیات کی طرف سے بیت المقدس میں صہیونی ریاست کے ویزے پرآمد ورفت کی شدید مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ صہیونی ریاست کے ساتھ دوستانہ پالیسی کے تحت بیت المقدس کے دورے قبول نہیں ہیں۔

بیت المقدس کی فضاؤں میں تا قیامت اذانیں گونجتی رہیں گی!

مسلمانوں کے پہلے قبلہ[مسجد اقصیٰ] کی ناپاک صہیونیوں کے ہاتھوں آئے روز ہونے والی بے حرمتی کے مکروہ واقعات کے جُلو میں صہیونیوں نے ایک نئی اور ناپاک سازش تیار کی ہے، جس کے تحت قبلہ اول میں اذان دینے یا کم سے کم لاؤڈ اسپیکر پر اذٓان دینے پرپابندی عاید کیے جانے کی اسکیم تیار کی جا رہی ہے۔

اسرائیل القدس کے تین لاکھ فلسطینی باشندوں کو شہر بدر کرنے کے لیے سرگرم

فلسطین میں انسانی حقوق کے میدان میں کام کرنے والے نصف درجن گروپوں نے متفقہ طور پر صہیونی ریاست کو بیت المقدس کے فلسطینی باشندوں پر عرصہ حیات تنگ کرنے اور ان سے زبردستی شہر خالی کرانے کا مرتکب قرار دیا ہے۔

القدس: فدائی حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں فلسطینی خاتون گرفتار

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں گذشتہ روز اسرائیلی فوج نے ایک کارروائی کے دوران ایک فلسطینی خاتون کو حراست میں لیا ہے جس کے قبضے سے ایک چاقو برآمد کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

مسلم امہ غافل، صہیونی القدس کا نقشہ بدلنے میں دن رات سرگرم

کہنے کو مقبوضہ بیت المقدس عرب ممالک کا ثقافتی دارالحکومت اور عالم اسلام کا تیسرا مقدس ترین شہر ہے مگر اس شہر کے دفاع اور اس کی آزادی کے لیے مسلم امہ کی مساعی کا کہیں وجود تک دکھائی نہیں دے رہا ہے۔ دوسری طرف قابض یہودی اور صہیونی قوتیں دن رات بیت المقدس کو یہودیانے کی سازشوں کو جاری رکھ کر مقدس شہر کا جغرافیائی اور آبادیاتی نقشہ بدل رہی ہیں۔

صہیونی حکام کی ایک بار پھر القدس میں صحابہ کرام کی قبروں کی بے حرمتی

قابض اسرائیلی حکومت کے نام نہاد محکمہ آثار قدیمہ کے اہلکاروں اور یہودی آبادکاروں نے ایک بار پھر بیت المقدس میں مسلمانوں کےتاریخی قبرستان ’’الرحمۃ الاسلامیہ‘‘ پر دھاوا بول کر صحابہ کرام اور بزرگان کی قبروں کی بے حرمتی کا ارتکاب کیا ہے۔ صحابہ وتابعین کی آخری آرام گاہوں کی بے حرمتی پر فلسطینی عوام میں سخت غم وغصہ کی لہر دوڑ گئی ہے۔

’باب یروشلم‘ اسکیم‘: القدس کو یہودیانے کے لیے اڑھائی ارب ڈالر مختص

صہیونی ریاست کی جانب سے بیت المقدس کو یہودیانے کے مذموم عزائم پرعمل درآمد کرتے ہوئے شہر مقدس میں ’یروشلم نیو فیس‘[باب یروشلم] نامی منصوبے کا افتتاح کردیا گیا ہے۔ اس متنازع اور مذموم منصوبے کی آڑ میں صہیونی ریاست اڑھائی ارب ڈالر کی رقم سے بیت المقدس کویہودیانے کی سازش کررہی ہے۔

صہیونی فوج نے القدس میں چار فلیٹ مسمار کردیے، 30 فلسطینی بے گھر

قابض صہیونی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے سلوان قصبے میں واقع وادی قدوم کالونی میں فلسطینی شہریوں کے چار مکانات مسمار کردیے جس کے نتیجے میں کم سے کم تیس فلسطینی شہری گھرکی چھت سے محروم ہوگئے ہیں۔

اقوام متحدہ کا بیت المقدس کےمقدس مقامات کےاسٹیٹس کےتحفظ کا مطالبہ

اقوام متحدہ نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر اور وہاں پر موجود مسلمانوں کے تمام مقدس مقامات بشمول مسجد اقصیٰ کے تاریخی اسلامی اسٹیٹیس کے تحفظ کا مطالبہ کیا ہے۔ اقوام متحدہ کی طرف سے یہ بیان اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے اس بیان کےبعد جاری کیا گیا جس میں انہوں نے پرانے القدس شہر میں مزعومہ یہودی آثار قدیمہ کی تلاش کی آڑ میں کھدائیاں جاری رکھنے کا اعلان کیا تھا۔