جمعه 15/نوامبر/2024

القدس

تل ابیب میں فدائی حملہ دو یہودی آباد کار ہلاک، تین زخمی

مقبوضہ فلسطین کے وسطی علاقے تل ابیب میں ہولون کے مقام پر اتوار کی صبح چاقو سے حملے میں دو آباد کار ہلاک اور تین زخمی ہو گئے، جن کی حالت نازک بیان کی جاتی ہے۔

القدس میں مکانات مسماری کی کارروائی رمضان میں جاری رہے گی: بن گویر

اسرائیل کے داخلی سلامتی کے وزیر ایتمار بن گویر نے اپنے ملک کی افواج کو ماہ رمضان کے دوران مقبوضہ مشرقی القدس میں فلسطینیوں کے گھرو ں کو مسمار کرنے کا عمل جاری رکھنے کا حکم دے دیا۔

دفاع القدس کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ نے عرب اور اسلامی دنیا پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیل کے ہاتھوں مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی روکنے اور یہودی تسلط سے مسلمانوں کے اس تیسرے مقدس ترین مقام کی مکمل آزادی کی خاطر تمام ممکنہ وسائل کو بروئے کار لائیں۔

114 صیہونیوں نے مسجد اقصی دھاوا بول دیا

قابض اسرائیلی پولیس کے حمایت یافتہ درجنوں آباد کاروں نے گذشتہ روز ایک مرتبہ پھر یروشلم میں مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولا دیا ہے۔

غرب اردن میں 702 ہاؤسنگ یونٹس بنانے کے تین نئے صہیونی منصوبے

فلسطین میں یہودی آباد کاری پر نظررکھنے والے ادارے’اریج‘ نے اطلاع دی ہے کہ قابض اسرائیلی حکام نے مغربی کنارے کے مختلف مقامات پر 702 بستیوں کی تعمیر کے تین نئے منصوبوں کی تفصیل شایع کی ہے۔ ان منصوبوں کے لیے تقریباً 734 دونم فلسطینی اراضی پر قبضہ کیا جائے گا۔

’مکانات مسماری، تعمیرات پر پابندی فلسطینی وجود کے خلاف جنگ ہے‘

مقبوضہ بیت المقدس میں حماس تحریک مزاحمت ’حماس‘کے ترجمان محمد حمادہ نے کہا ہے کہ القدس میں فلسطینیوں کے مکانات کی مسماری کے احکامات اور ان پرتعمیرات پر پابندی "یہودائزیشن" کی

اسرائیل کا القدس اور بحر مردار کے درمیان پارک کےقیام کا منصوبہ

عبرانی اخبار "اسرائیل ٹوڈے" نےاسرائیلی حکومت کے ایک سیٹلمنٹ پلان کا انکشاف کیا جس کا مقصد القدس اور بحرہ مردار کے درمیان ایک بڑے رقبے پر "قومی پارک" قائم کرنا ہے۔ اس میں وضاحت کی گئی ہےکہ یہ ایک ابتدائی منصوبہ ہے جس کا مقصد علاقے کی خصوصیات کو تبدیل کرنا اور اسے یہودی آباد کاروں کے لیے ایک منزل بنانا ہے۔

نابلس: قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی زخمی

نابلس میں قابض اسرائیلی فوج نے اتوارکی شام ایک فلسطینی کو براہ راست فائرنگ کا نشانہ بنایا، جس کے نتجے میں فلسطینی زخمی ہو گیا۔

القدس: عمارت مسمار اور 100 فلسطینیوں کو بے گھر کرنے کا اسرائیلی حکم

کل جمعرات کوقابض اسرائیلی حکام نے مسجد اقصیٰ کے جنوب میں واقع سلوان قصبے میں ایک رہائشی عمارت کو اجازت نامہ نہ ہونے کی بنیاد پر مسمارکرنے کا نوٹس جاری کیا گیاہے۔ عمارت میں موجود شہریوں کا کہنا ہے کہ قابض حکام کے اس فیصلے سے 100 فلسطینی جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں بے گھر ہوجائیں گے۔

اسرائیل نے القدس کے باسی کا گھر پانچویں مرتبہ بلڈوز کر دیا

اسرائیلی فوج نے بدھ کے روز مقبوضہ بیت المقدس کی العیساویہ میونسپلٹی میں ایک مقامی شہری حاتم ابو ریالہ کا مکان منہدم کر دیا۔ ابو ریالہ پر الزام تھا کہ انہوں نے مکان اسرائیلی حکام سے اجازت نامے کے بغیر تعمیر کیا تھا۔