جمعه 15/نوامبر/2024

الشیخ محمد حسین

فلسطینیوں کے خون کا بدلہ پوری مسلم امہ پر فرض ہے:خطیب مسجد اقصیٰ

مسجد اقصیٰ کے امام اور خطیب الشیخ محمد حسین نے کہا ہے کہ فلسطینی عوام کا بہایا جانے والا خون کا بدلہ ایک ایسی ذمہ داری ہے جو ہر عرب اور مسلمان، عرب اور مسلمان حکومتوں اور عوام کی گردنوں پرواجب ہے۔ اس قتل میں نہ صرف اسرائیلی ریاست ملوث ہے بلکہ خاموشی کی چادر اوڑھنےوالی پوری دنیا فلسطینیوں کی نسل کشی کی مجرم ہے۔

یہودی انتہاپسندوں سےمسجد اقصیٰ کوشدید خطرات لاحق ہیں:امام قبلہ اول

مقبوضہ بیت المقدس اور فلسطینی علاقوں کے مفتی اعظم اور مسجد اقصیٰ کے امام الشیخ محمد حسین نےیہودی آباد کاروں کی طرف سے مسجد اقصیٰ پر مسلسل دھاووں اور اسرائیلی حکام کی طرف سےان دھاووں کی سرپرستی کے سنگین نتائج سے خبردار کیا ہے۔

فلسطین کے مفتی اعظم کا قرآن پاک کے نامکمل نسخے پر شہریوں کو انتباہ

دیار فلسطین اور مقبوضہ بیت المقدس کے مفتی اعظم الشیخ محمد حسین نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ مارکیٹ میں موجود قرآن پاک کے نامکمل نسخے کے بارے میں آگاہ رہیں اور قرآن پاک خریدتے وقت اس بات کو یقینی بنائیں کہ اس نسخے میں قرآن کے تمام اوراق موجود ہیں۔

مسجد اقصیٰ کو ایک لمحے کے لیے بھی تنہا نہ چھوڑا جائے: مفتی اعظم

دیار فلسطین اور القدس کے مفتی اعظم الشیخ محمد حسین جو مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ کی امامت کے فرائض بھی انجام دیتے ہیں نے فلسطینیوں پر زور دیا ہے کہ وہ مسجد اقصیٰ کو ایک لمحے کے لیے بھی تنہا نہ چھوڑیں۔

مفتی اعظم فلسطین کی امارات معاہدے کے تحت قبلہ اول میں نماز حرام قرار

مفتی اعظم فلسطین الشیخ محمد حسین نے کہا ہےکہ متحدہ عرب امارات کے اسرائیل کے ساتھ معاہدے کے مسجد اقصیٰ میں نماز کی ادائیگی شرعا حرام ہے۔

فلسطینیوں کی قبلہ اول میں عبادت صہیونیوں کو گوارا نہیں: امام اقصیٰ

اسرائیلی فوج اور پولیس کی طرف سے عاید کردہ پابندیوں کے باوجود 40 ہزار فلسطینیوں نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی۔

فلسطین میں عیدالاضحٰی 11 اگست کو ہوگی

فلسطین کے مفتی اعظم الشیخ محمد حسین نےآج جمعہ کو یکم ذی الحج کا اعلان کیا ہے۔ اس اعتبار سے 10 اگست کو یوم عرفہ ہوگا اور 11 اگست کو فلسطین اور دورسرے عرب ممالک میں عیدالاضحیٰ منائی جائے گی۔

مسجد اقصیٰ کے دروازے پر نئی انتفاضہ دستک دے رہی ہے: مفتی اعظم

مقبوضہ بیت المقدس اور دیار فلسطین کے مفتی اعظم الشیخ محمد حُسین نے کہا ہے کہ اسرائیلی ریاست کی قبلہ اول کے خلاف جاری ریشہ دوانیوں پر فلسطینی قوم بیدار ہوچکی ہے اور اب قبلہ اول کے دروازے پر ایک نئی انتفاضہ دستک دے رہی ہے۔

مسجد اقصیٰ میں داخلے پر پابندی اسرائیل کا نسل پرستانہ اقدام ہے

فلسطین کے مفتی اعظم الشیخ محمد حسین نے اوقاف کونسل کے عہدیداروں کے قبلہ اول میں داخلے پرپابندی کی مذمت کرتے ہوئے اسے نسل پرستانہ اقدام قرار دیا ہے۔

فلسطینی اراضی غصب کرنے کا قانون فلسطین پر اسرائیل کا حملہ ہے:مفتی اعظم

فلسطین کے مفتی اعظم اور ممتاز عالم دین الشیخ محمد حسین نے صہیونی پارلیمنٹ کی جانب سے فلسطینی اراضی غصب کرنے کو اسرائیل کا قانونی حق قرار دینے سے متعلق قانون کی منظوری کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔