جمعه 15/نوامبر/2024

الشیخ صالح العاروری

العاروری نے اپنی جوانی جہاد اور مزاحمت میں بصر کی:حسن نصراللہ

لبنانی حزب اللہ کے سکریٹری جنرل حسن نصر اللہ نے بدھ کے روز کہا ہے کہ "عظیم رہنما شہید الشیخ صالح العاروری نے اپنی جوانی اور زندگی جہاد، مزاحمت، کام، لڑائی، اسیری، ہجرت اور جہاد میں گذاری "۔​

العاروری قتل کے بعد لبنان کی سلامتی کونسل میں اسرائیل کے خلاف شکایت

منگل کے روز لبنان کے نگراں وزیر اعظم نجیب میقاتی نے وزیر خارجہ عبداللہ بو حبیب سے کہا ہے کہ وہ "اسرائیل کی طرف سے لبنان کی خودمختاری کو کھلم کھلا نشانہ بنائے جانے" کے پس منظر میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایک فوری شکایت پیش کریں۔

’اسرائیلی جارحیت کے خاتمےتک قیدیوں کے تبادلے پربات نہیں ہو سکتی‘

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے پولیٹیکل بیورو کے نائب سربراہ الشیخ صالح العاروری نےزور دے کر کہا ہے کہ اب کوئی مذاکرات نہیں ہیں اور حماس اور مزاحمت کا باضابطہ اور حتمی مؤقف یہ ہے کہ جب تک صیہونی دہشت گردانہ جارحیت مکمل طور پر ختم نہیں ہوجاتی اس وقت تک قیدیوں کا کوئی تبادلہ نہیں ہوگا۔

لبنان میں اسرائیل نےٹاگٹ کلنگ کی توطاقت سے جواب دیں گے:حسن نصراللہ

پیر کے روزلبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصر اللہ نے اسرائیلی قابض ریاست کو لبنانی یا فلسطینی رہ نماؤں کو لبنانی سرزمین پر قتل کرنے کے خلاف خبردار کیا ہے۔

مزاحمت عروج پرہے،اسرائیلی دھمکیوں سے خائف نہیں: العاروری

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" کے سیاسی بیورو کے نائب سربراہ الشیخ صالح العاروری نےکہا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارہ اپنی شان و شوکت کے صفحات پر واپس آنے والا ہے کیونکہ وہ قابض دشمن اوراس کی بستیوں کے خلاف اپنی جنگ لڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی دشمن کی طرف سے دھمکیاں اور تحریک کے قائدین کو قتل کی دھمکیاں دے کر انہیں خوف زدہ کرنے کوشش بری طرح ناکام ہوگی۔ حماس دشمن کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالے گی۔

شیرین ابوعاقلہ کا قتل جنگی جرم، اسرائیل کو کٹہرے میں لایا جائے

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی شعبے کے نائب صدر الشیخ صالح العاروری نے کل بدھ کے روز اسرائیلی فوج کی وحشیانہ فائرنگ سے شہید ہونے والی سینیر فلسطینی خاتون صحافی شیرین ابو عاقلہ کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ابو عاقلہ کی شہادت کا واقعہ اسرائیل کے مکروہ جرائم کی نئی کڑی ہے۔

بیت المقدس میں تشدد کی آگ قابض دشمن کو بھی راکھ کر ڈالے گی: العاروری

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے سیاسی شعبے کے نائب صدرالشیخ صالح العاروری نے کہا ہےکہ بیت المقدس میں تشدد، توڑپھوڑ اور تخریب کاری کی صہیونی کارروائیاں اسے مہنگی پڑیں گی۔ ان کا کہناہے کہ القدس میں تشدد کی آگ خود قابض دشمن کو بھی جلا کر رکھ کردے گی۔