شنبه 16/نوامبر/2024

الخلیل

مسجد علی البکاء الخلیل کی عظمت رفتہ کی عظیم یادگار!

ارض فلسطین کے تاریخی شہر الخلیل کی گود میں چھ ہزار سال سے آج تک کے ادوار کی تاریخی، دینی، ثقافتی اور تہذیبی یادگاریں موجود ہیں۔ یہ شہر تاریخی معالم وآثار اور تاریخی مقامات کے اعتبار سے ہر دور میں اہمیت کا حامل رہا ہے۔

بندوق کے ذریعے فلسطینیوں کا جذبہ آزادی ٹھنڈا نہیں کیا جاسکتا: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" نے ایک بیان میں گذشتہ روز اسرائیلی دہشت گردی میں شہید ہونے والے فلسطینی الاطرش الزکیہ کا خون اس بات کا ثبوت ہے کہ فلسطینی قوم نے مزاحمت کو آزادی کے لیے بہ طور ایک ذریعہ اختیار کیا ہے اور قوم اس پالیسی پرقائم ہے۔

اسرائیلی فوج کی فلسطینی اراضی پر کھدائی،زیتون کے250 درخت اکھاڑ پھینکے

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں اسرائیلی فوج نے ایک کارروائی کے دوران فلسطینیوں کی 16 دونم اراضی غصب کرنے کے بعد اس پرکھدائی کردی اور فلسطینی شہریوں کے زیتون کے 250 پھل دار درخت اکھاڑ پھینکے۔

اسرائیلی فوج نے سات بچوں کے باپ فلسطینی کو گولیاں مار کر شہید کر دیا

قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں ایک فلسطینی نوجوان کو گولیاں مار کر شہید کردیا۔

اسرائیلی چھاپہ مار کارروائی میں فلسطینی طالب علم اغواء

فلسطین کے علاقے غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل میں ہفتے کے روز اسرائیلی فوج کی کمانڈو یونیٹ "الیسام" کے کمانڈوز نے ایک کارروائی کے دوران گھات لگا کر الخلیل یونیوسٹی کے ایک طالب علم کو اغواء کرلیا۔ مغوی طالب علم کی شناخت انس محمود سلھب کے نام سے کی گئی ہے۔

اسرائیل نے الخلیل میں نئی یہودی کالونی کی تعمیر کی منظوری دے دی

اسرائیلی حکومت نے اپنے ہفتہ وار اجلاس میں فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں ایک نئی یہودی کالونی کے قیام کی منظوری دی ہے۔

الخلیل میں یہودیوں کے لیے 31 گھروں کی تعمیر کا اعلان

اسرائیلی وزیر دفاع آوی گیڈور لائبرمین نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں قائم "حزقیا" کالونی میں یہودیوں کو بسانے کے لیے 31 نئے گھر تعمیر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ستمبر میں الخلیل شہر سے اسرائیلی فوج کے ہاتھوں 80 فلسطینی گرفتار

فلسطین میں انسانی حقوق کی تنظیموں کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ ستمبر میں اسرائیلی فوج کی طرف سے غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل میں فلسطینیوں کے خلاف قابض اسرائیلی فوج کا کریک ڈاؤن روز مرہ کی بنیاد پر جاری رہا۔ ستمبر میں قابض فوج نے الخلیل گورنری سے 80 فلسطینیوں کو حراست میں لیا۔

ستمبر میں مسجد ابراہیمی 80 مرتبہ اذان سے محروم

قابض صہیونی فوج اور پولیس کی جانب سے فلسطین کے مغربی کنارے کے تاریخی شہرالخلیل کی تاریخی جامع مسجد میں فلسطینی شہریوں کی نمازوں کی ادائی اور اذان پر پابندیوں کا ناروا اور غیرقانونی سلسلہ بدستور جاری ہے۔

اسرائیلی فوج نے گھات لگا کر فلسطینی بچے کو اغواء کرلیا

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں گھات لگا کر ایک 17 سالہ فلسطینی لڑکے کو اغواء کرلیا۔