قابض صہیونی فوج نے الخلیل میں فلسطینی کا گھر ضبط کر لیا
جمعہ-13-ستمبر-2019
قابض اسرائیلی فوج نے الخلیل کے پرانے شہر میں فلسطینی کے ملکیتی گھر کے مکمل طور پر بند کر دیا۔
جمعہ-13-ستمبر-2019
قابض اسرائیلی فوج نے الخلیل کے پرانے شہر میں فلسطینی کے ملکیتی گھر کے مکمل طور پر بند کر دیا۔
جمعرات-12-ستمبر-2019
قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے علاقے غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل کے شمال میں العروب پناہ گزین کیمپ میں نکالی جانے والی ایک ریلی پر آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کےنتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔
ہفتہ-7-ستمبر-2019
حال ہی میں اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو اور صدر رئوف ریفلین نے فلسطین کی تاریخی مسجد ابراہیمی میں دھاوا بولا۔ صہیونی ریاست کے نام نہاد لیڈروں کی طرف سے یہ اشتعال انگیز اور اسلام دُشمن اقدام پر سخت برہمی کا اظہار کیا گیا اور فلسطین، عرب دنیا اور عالم اسلام کی طرف سے بھی مسجد ابراہیمی کی بے حرمتی کی شدید رد عمل کا اظہار کیا گیا۔
بدھ-4-ستمبر-2019
فلسطین کے مقدس تاریخی مقام مسجد ابراہیمی آج بدھ کو اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے دھاوے کا اعلان کیا ہے دوسری طرف اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے الخلیل شہر کو فوجی چھائونی میں تبدیل کر دیا ہے۔
پیر-2-ستمبر-2019
قابض اسرائیلی فوجیوں نے مغری کنارے کے جنوب علاقے الخلیل شہر میں مسجد کو شہید کر دیا۔
منگل-13-اگست-2019
قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں دو فلسطینیوں کے گھروں کی مسماری کے لیے مکانات کے نقشے اور دیگر تفصیلات جمع کی ہیں۔ یہ دونوں مکانات ان فلسطینیوں کی ملکیت ہیں جن پر بیت لحم میں گذشتہ ہفتے ایک اسرائیلی فوجی کے اغواء کے بعد قتل کا الزام عاید کیا جاتا ہے۔
اتوار-11-اگست-2019
فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس کے جنوبی شہر الخلیل میں ایک کارروائی کے دوران اسرائیلی فوج نے تین غیرملکی سماجی کارکن حراست میں لے لیے۔
جمعہ-9-اگست-2019
اسرائیلی فوج نے جمعرات کے روز مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر اللخلیل میں بیت عوا کے مقام پر فلسطینیوں کے چار مکانات اور ایک کارخانے کو مسماری کا حکم دیا ہے۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق بیت عوا بلدیہ کے فلسطینی میئر عبدالکریم مسالمہ نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے جمعرات کو خلہ الفول کےمقام پر چھاپہ مارا اور وہاں پر فلسطینی شہریوں کے چار مکانات مسمار کرنے کے نوٹس جاری کیے۔ یہ مکانات علی احمد علی السویطی، ثائر عبدالھادی ابو غالیہ، حسن احمد عبدالفتاح السویطی اور محمد عارف موسیٰ السویطی کی ملکیت ہیں۔ جب کہ قابض فوج نے ایک کارخانے کو بھی مسمار کرنے کا حکم دیا ہے جو وسام عبدالعزیز السویطی کی ملکیت بتایا گیا ہے۔ قابض صہیونی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ تمام مکانات اور کارخانہ غیرقانونی طورپر قائم کیے گئے ہیں۔عبدالکریم مسالمہ نے فلسطینیوں کے گھروں کی مسماری روکنے کے لیے عالمی برادری اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے مدد کی اپیل کی ہے۔
پیر-22-جولائی-2019
قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں کریک ڈائون کے دوران ایک سو سے زاید فلسطینی محنت کش حراست میں لے لیے ہیں۔ صہیونی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ فلسطینی محنت کش جنوبی الخلیل میں الظاھریہ چیک پوسٹ سے بغیر اجازت گذرنے کی کوشش کررہی تھے۔
پیر-15-جولائی-2019
مغربی کنارے کے مغرب میں الخلیل شہر کے بیت عمر قصبے میں اسرائیلی چھاپے کے دوران کئی فلسطینی شہری زخمی ہو گئے۔