
"اسرائیل” نے الجلا ٹاور پر بمباری سے متعلق رپورٹ کا مواد تبدیل کر دیا
جمعہ-19-نومبر-2021
اسرائیلی فوج نے گذشتہ مئی میں غزہ پر جارحیت کے دوران غزہ شہر میں الجلا ٹاور پر بمباری اور تباہی کے بارے میں جو انٹیلی جنس فائل امریکا کو سونپی تھی، اس میں ترمیم کی گئی۔اس وحشیانہ بمباری اورتباہی کو جواز فراہم کرنے کے لیے اس میں دوبارہ ترمیم کی گئی ہے۔ اس ٹاور میں الجزیرہ اور ایسوسی ایٹڈ پریس سمیت بین الاقوامی میڈیا کے دفاتر واقع تھے۔